چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 8, 2026 9:11 صبح
تازہ ترین خبریں

رمضان المبارک کا آخری عشرہ جس میں اللہ کریم نے شب قدر عطا فرمائی۔شب ِقدر وہ رات ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔یہ وہ رات ہے جس میں قرآن کریم نازل ہونا شروع ہوا۔ امیر عبد القدیر اعوان

جہلم// ادریس چودھری//رمضان المبارک کا آخری عشرہ جس میں اللہ کریم نے شب قدر عطا فرمائی۔شب ِقدر وہ رات ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔یہ وہ رات ہے جس میں قرآن کریم نازل ہونا شروع ہوا۔یہ وہ مبارک عشرہ ہے جس میں مخلوق خد اکو دوزخ سے آزادی کا پروانہ عطا ہو تا ہے ۔لیلتہ القدر وہ رات ہے جس میں وہ ارواح جو اس دنیا سے چلی گئیں اور نجات میں ہیں وہ واپس آتی ہیں اپنی آل اولاد کو دیکھتے ہیں اگر ان کی اولاد نیکی پر ہو تو خوش ہوتے ہیں دعائیں دیتے ہیں اور گناہوں میں زندگی گزار رہے ہوں تو دکھ اور تکلیف لے کر لوٹ جاتے ہیں۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔ انہوں نے کہا کہ جب دنیاوی امور کے لیے دین چھوڑا جائے تو دنیاوی مصروفیات اور زیادہ بڑھ جاتی ہیں۔اور اس طرح بڑھتی ہیں کہ بندہ پھر ان میں پھنس کے رہ جاتا ہے۔اور اگر پہلی ترجیح دین کو دی جائے تو یہی وقت ان میں اللہ کریم برکت فرما دیتے ہیں دین کے بھی سارے معمولات ہو جاتے ہیں اور دنیا کا بھی کوئی کام نہیں رہ پاتا۔اسلام دنیا کے کاموں سے دولت کمانے سے منع نہیں فرماتا صرف حلال اور طیب کی قید لگاتا ہے۔کہ کسی کا حق نہ چھینو۔دین اسلام تو اعتدال دیتا ہے جہاں دینی علوم حاصل کرنے کا فرماتا ہے وہاں دنیاوی علوم بھی ضروری ہیں کوئی نہیں کہتا کہ دنیا ترک کر دیں۔لیکن دنیا ہی کے ہو کر رہ جائیں یہ کون سا شعور ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ زندگی میں جن مسائل سے ہم دوچار ہیں یہ قرآن کریم سے روگردانی کا سبب ہے۔ورنہ بندہ مومن کے لیے کوئی سوال ایسا نہیں جس کا جواب نہ فرمایا ہو۔انسانی معاشرے کی معراج قرآن کریم میں ہے۔دیکھنا یہ ہے کہ ہم اس اللہ کی کتاب سے کتنا استفادہ حاصل کرتے ہیں؟پوری امت میں جو حالات کی تنگی کی وجہ سے ایک تڑپ پیدا ہو چکی ہے اس کا حل بھی رمضان المبارک کی عبادات میں ہے اس آخری عشرہ کی طاق راتوں میں لیلۃ القدر اللہ کریم کی ان عطاؤں سے استفادہ حاصل کریں اور خالص اپنے اللہ کے لیے دین اسلام پر عمل کریں۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔ آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور امت مسلمہ کے اتفاق کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی