چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

جون 23, 2026 1:44 صبح

مرکز دارالعرفان منارہ میں جاری اجتماعی سنت اعتکاف میں حضرت امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ کی ہزاروں معتکفین کے ساتھ افطاری۔

جہلم// ادریس چودھری //مرکز دارالعرفان منارہ میں جاری اجتماعی سنت اعتکاف میں حضرت امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ کی ہزاروں معتکفین کے ساتھ افطاری۔ اس موقع پر انہوں نے اجتماعی دعا فرمائی اوربات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کی فرضیت کا مقصد صرف اور صرف حصول تقوی ہے۔اللہ کریم فرماتے ہیں کہ تم پر روزے اس لیے فرض کیے گئے ہیں تا کہ تمہارا اپنے رب سے ایک مضبوط تعلق قائم ہو جائے اور تمہیں اللہ کی نافرمانی کرتے ہوئے حیا آجائے۔اگر بندگی کی یہ کیفیت نصیب ہو تو حال بد ل جاتا ہے۔ یاد رہے کہ مرکز دارالعرفان منارہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی اجتماعی اعتکاف کا وسیع انتظام کیا گیا ہے جس کے تمام انتظامات امیر عبدالقدیر اعوان خود دیکھ رہے ہوتے ہیں اس وقت پورے ملک اور بیرون ممالک سے بھی سالکین سلسلہ مرکز میں سنت و نفل اعتکاف کے لیے آئے ہوئے ہیں جنہیں سحری سے لے کر رات 10:30 بجے تک باقاعدہ ایک ٹائم ٹیبل کے مطابق گزارا جاتا ہے اور جس میں فقہ اور درس حدیث کی کلاسز ہوتی ہیں روزانہ صبح 11:00 بجے حضرت شیخ المکرم خطاب فرماتے ہیں۔اس سارے نظام میں واحد مقصد روحانی پاکیزگی کا حصول ہے اور یہاں ر وحانی اسباق کے امتحانات پاس کرنے والوں میں حضرت شیخ المکرم اپنے دست مبارک سے اسناد تقسیم فرماتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

زندگی کا سفر موت کی طرف ہے۔ہم بحیثیت مجموعی تجاوز کرتے ہیں اللہ کریم غفورالرحیم ہیں اگر ایک دن میں 70 بار بھی شرمندگی سے ندامت سے معافی مانگی جائے تو اللہ کریم معاف فرما دیتے ہیں۔ہمیں ہر وقت اپنا تجزیہ کرتے رہنا چاہیے ہر بندے کو اپنا بخوبی پتہ ہوتا ہے کہ نہاں خانہ دل میں کیا ہے؟امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ کا سالانہ اجتماع کے موقع پر صحبت شیخ میں خطاب۔

تازہ ترین خبریں