





جہلم// پروفیسر خورشید علی ڈار//ڈاکٹر حفیظ الرحمن کے صاحبزادے عمر حسن کی شادی کی تقریبات مقامی ٹیولپ مارکی میں انتہائی دھوم دھام اور وقار کے ساتھ منعقد ہوئیں۔ میڈیکل کمیونٹی، سیاسی قائدین اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے محفل کو رونق بخشی۔ تقریب میں ایم این اے چوہدری فرخ الطاف، مشیرِ صحت پنجاب میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی، ایم پی اے یاسر قریشی، شاہین ڈار، صدر چیمبر آف کامرس حاجی زاہد حسین بٹ اور صدر پی ایم اے جہلم ڈاکٹر ساجد علی ڈوگہ سمیت ڈاکٹر توقیر احمد، ڈاکٹر امجد حسین، ڈاکٹر تفسیر حسین، ڈاکٹر غفور ملک، ڈاکٹر طاہر عتیق چغتائی، ڈاکٹر سید عاصم رضوی، ڈاکٹر سید زبیر یونس اور ڈاکٹر شوکت محمود نے شرکت کی اور ڈاکٹر حفیظ الرحمن کو مبارکباد پیش کی۔تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں نے نو بیاہتا جوڑے کی نئی زندگی کے آغاز پر ڈھیروں دعائیں دیں اور اس پُروقار تقریب کے شاندار انتظامات کو سراہتے ہوئے اسے ایک یادگار شام قرار دیا۔۔



















