چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 17, 2025 2:18 شام

190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے سے قبل سزاؤں کی ’بریکنگ نیوز‘

‘یہ بڑا فیصلہ ہے جس کی توقع نہیں کی جا رہی تھی، کہا یہ جا رہا تھا کہ سزا ہو جائے گی۔۔۔ اوپن اینڈ شٹ کیس کہا جا رہا تھا لیکن یہاں پر بری کر دیا گیا ہے بانی پی ٹی آئی (عمران خان) کو۔’

پاکستانی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز پر جمعے کو 11 بج کر 51 منٹ پر خبر دی گئی کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بری کر دیا گیا ہے اور ایسی ہی خبر ہم نیوز پر بھی نشر کی گئی، لیکن کچھ گھڑیاں گزرنے کے بعد جو خبریں منظرِعام پر آنا شروع ہوئیں وہ اس ’بڑے فیصلے‘ سے یکسر مختلف تھیں۔

احتساب عدالت نے عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 برس کی قید اور 10 لاکھ روپے جُرمانے کی سزا سُنا دی تھی، جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سات برس کی قید اور پانچ لاکھ روپے جُرمانے کی سزا سُنائی گئی۔

190 ملین پاؤنڈ کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ اس سے قبل تین مرتبہ مؤخر کیا گیا تھا اور آخری سماعت میں احتساب عدالت کے جج رانا ناصر جاوید نے کہا تھا کہ انھوں نے یہ فیصلہ لکھ لیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

قرآن کریم میں جو قوانین اللہ کریم نے ارشاد فرمائے ہیں ان میں مساوات ہے۔رہتی دنیا تک یہ اصول اور ضابطے قابل عمل ہیں۔اور ان پر کیے گئے فیصلے اتنے متوازن ہوتے ہیں کہ اس میں فریقین کے درمیان فتح و شکست نہیں ہوتی بلکہ فریقین کے درمیان ایسا انصا ف ہوتا ہے کہ دونوں مطمئن ہوتے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان

تازہ ترین خبریں