چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 9, 2026 1:14 شام
تازہ ترین خبریں

میرپور منگلا(آصف محمود چوہدری) منگلا واپڈا ہسپتال مریضوں کو سہولیات اور ادویات لینے میں انتہائی دشواری کا سامنا غیر معیاری ادویات ایکسپائری ڈیٹ والی ادویات مریضوں کو دی جانے لگی

میرپور منگلا(آصف محمود چوہدری) منگلا واپڈا ہسپتال مریضوں کو سہولیات اور ادویات لینے میں انتہائی دشواری کا سامنا غیر معیاری ادویات ایکسپائری ڈیٹ والی ادویات مریضوں کو دی جانے لگی تفصیلات کے مطابق مذکورہ ہسپتال کی عمارت پر کروڑوں روپیہ لگا دیا گیا تاکہ اس ہسپتال سے مریضوں کو مکمل سہولیات مل سکیں ادویات مل سکیں تمام بیماریوں کے ڈاکٹر مل سکیں ملازمین کو طبی سولیات پر اطمینان ہو سکے تمام تر خرچوں کے باوجود مریضوں کو طبی سولیات برائے نام میسر ہیں حاملہ خواتین کے لیے ڈلیوری سینٹر تک موجود نہیں دیگر بیماریوں کے مکمل انتظامات موجود نہیں ادویات غیر معیاری ملتی ہیں اور ایکسپائری ڈیٹ نزدیک والی ادویات خریدی جاتی ہے دوسری جانب ہسپتال کے چند ڈاکٹر خوب جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں پریکٹس الاؤنس بھی لے رہے ہیں دیگر سہولتیں بھی لے رہے ہیں اور ساتھ ہی مختلف پرائیویٹ ہسپتالوں میں کلینکوں میں بیٹھتے ہیں تمام قواعد و ضوابط کو ہوا میں اڑایا جا رہا ہے ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ یہ ہسپتال منگلا واپڈا ملازمین کے لیے ایک مثالی ہسپتال ہو جہاں پر تمام طبی سہولیات مریضوں کو میسر ہوں ادویات معیاری اور معروف کمپنیوں کی ہوں لیکن ایسا نہیں ہو رہا کروڑوں روپے عمارت پر لگا دیے گئے سٹاف بھی رفتہ رفتہ پورا ہو رہا ہے لیکن پھر بھی ہسپتال کا نظام درست نہیں ہو سکا دیہاڑی لگاؤ والی پالیسی چل رہی ہے ملازمین بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں جب کہ مزدور یونین کہ عہدے دار سب کچھ دیکھتے ہوئے خانہ پوری کی کاروائیوں میں مصروف ہیں اور مریض بیچارے خوار ہو رہے ہیں عوام نے چیئرمین واپڈا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ملازمین کو بہترین طبی سہولیات مل سکیں ہسپتال میں ہونے والی بے ضابطگیوں کا بھی سخت نوٹس لیا جائے ملوث لوگوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی