چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 25, 2026 2:52 شام
تازہ ترین خبریں

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام حرا سکول دریالہ خاکی تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ڈسٹرکٹ رپورٹر جہلم ادریس چودھری کی ایک رپورٹ کے مطابق *الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد* الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام بروز جمعہ 15 مئی 2026بمقام حرا سکول دریالہ خاکی تحصیل گجر خان ضلع راولپنڈی میں بعد از نماز جمعہ 2:30 بجے سےمریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مریضوں نے استفادہ کیا۔الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان، سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم ہے جو اپنی تمام خدمات زیر نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی سرانجام دے رہی ہے۔ اس فاؤنڈیشن کی بنیاد شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر محمد اکرم اعوان رحمہ اللہ نے رکھی، جبکہ اس وقت اس کی سرپرستی حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی فرما رہے ہیں۔کیمپ میں ماہر و مستند چائلڈ سپیشلسٹ ۔ أئی سپیشلسٹ ۔ میڈیکل کی ٹیم اور فزیو تھراپسٹ ڈاکٹرز نے خدمات سر انجام دیں. مریضوں کا مکمل معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔نیز شوگر اور بلڈ پریشر کے فری ٹیسٹ بھی کئیے۔صاحبِ مجاز راولپنڈی ڈویژن محمد ارشد نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور بہترین انتظامات پر مسرت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر معززینِ علاقہ، سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو دعاؤں سے نوازا۔الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان بلا سیاسی و مذہبی تفریق ملک بھر میں خدمتِ انسانیت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ ذمہ داران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی کی نگرانی میں اسی طرح مزید فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھا جائے گا، ان شاء اللہ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم( ادریس چودھری) رسولِ اکرم ﷺ کی ذاتِ مبارکہ اور حیاتِ طیبہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے کامل نمونہ ہے۔ آپ ﷺ کی سیرت ذاتی کردار، خاندانی تعلقات، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور معاشرتی معاملات میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ قرآنِ کریم کے پیغام کو سمجھنے کے ساتھ یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اللہ تعالیٰ کی ہدایات کو اپنی زندگی میں کس طرح عملی صورت دی۔ انہوں نے شرکاء کو قرآن و سیرت سے اپنا تعلق مضبوط بنانے اور ان تعلیمات کو روزمرہ زندگی میں اپنانے کی تلقین کی۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا شکاگو میں قونصل خانہ پاکستان اور سبیل سینٹر کے اشتراک سے سیرتِ طیبہ ﷺ کانفرنس سے خطاب

روز قیامت کی سختی میں جب لوگ ہوش میں ہوتے ہوئے بھی مدہوش ہونگے لیکن وہ جنہوں نے اپنی زندگیوں میں اتباع رسالت ﷺ اختیار کیا اور خود کو اسوہ حسنہ میں ڈھال لیا ایسے لوگوں کو رحمت الٰہی گھیر لی گی اور ان کو اس دن کا بھاری خوف غمگین نہیں کرے گا۔صحابہ کرام ؓ نے اس دعوی محبت کو عملی طور پر ثابت کر کے دکھایا۔یہ زمین و آسماں گواہ ہیں کہ ظاہری اسباب نہ ہونے کے باوجود انہوں نے اللہ پر توکل کر کے وہ کام کر دکھایا جو ظاہراًنہ ہو سکتا تھا۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا سانفرانسیسکو، اے ایم ایل مسجد میں جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:اِبنِ عباس اسلامک سینٹر جہلم کے زیرِ اہتمام فقید المثال تقریبِ حمد و نعت کا انعقاد ہواتقریب میں طلبائے مرکز کے مابین ہونے والے مقابلۂ حُسنِ تلاوت کے نتیجہ میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کےلیے انعامات کی بارش کی گئی: طلبہ کو نقد انعامات اور اعزازی اسناد سے نوازا گیا