چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

جون 12, 2026 6:03 شام

صاحب اختیار آج بھی اگر حد سے تجاوز کرے گا تو اس کا انجام باعث عبرت ہوگا۔امیر عبدالقدیر اعوان

جہلم// ادریس چودھری//
صاحب اختیار آج بھی اگر حد سے تجاوز کرے گا تو اس کا انجام باعث عبرت ہوگا۔امیر عبدالقدیر اعوان
قارون کے خزانے کی چابیاں سنبھالنے کے لیے ایک جماعت درکار تھی۔دیکھو تو کیسے کیسے حکمران گزرے ہیں جو اپنے آپ کو بادشاہ وقت سمجھ کر فیصلہ صادر کرتے آج وہ سب فنا ہو چکے ہیں۔فرعون کو رہتی دنیا تک باعث عبرت بنا دیا گیا۔آج بھی اگر کوئی حد سے تجاوز کر کے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرے گا تو اس کا انجام بھی ویسا ہی ہوگا۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔
انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کے روبرو جنہوں نے گستاخی کی ان کی عبرت کے واقعا ت بڑے واضح ہیں۔آپ ﷺ کی نسبت بات کرنا یا سننا نصیب ہو یہ اللہ کریم کا بہت بڑا احسان ہے۔آپ ﷺ کے موضوع پر بات کرنا بڑی نزاکت ہے اسے اپنا امتحان نہ بنائیں۔جس نے جو کیا ہے وہ نتیجہ پا لے گا۔جس نے جو بھی حاصل کیا اس نے ایمان کی نسبت سے حاصل کیا۔شیخ اور سالک کے رشتے میں دیکھا کریں دینی امور پر بات کرتے ہوئے بھی نزاکت کا خیال رکھا کریں۔دل میں ادب ہو تو یہ نزاکت از خود پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

The skills or attributes that Allah has given to any believer will be used only for the pleasure of Allah SWT, so all this will be called (Infaaq) spending in the way of Allah SWT. The religion of Islam teaches moderation in life. Whenever a believer is spending in the way of Allah, in which Zakat, Sadaqah, Ushar, he has this idea and he is confessing that this wealth is not his, but whatever he has, everything belongs to Allah SWT. Address of Ameer Abdul Qadeer Awan Sheikh Silsila Naqshbandia Owaisiah on Friday

تازہ ترین خبریں