چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

ستمبر 11, 2026 6:28 شام
تازہ ترین خبریں

معاشرے میں حق کی تشکیل بندہ مومن کی ذمہ داری ہے۔مسلمان نے ظلم کو روکا لیکن یہ غلط فہمی ہے کہ مسلمانوں نے تلوار سے اسلام کو پھیلایا بلکہ دین اسلام نے جہاں بھی جس خطے کو بھی فتح کیا وہاں ایسی معاشرتی مساوات قائم کی کہ وہاں کے لوگوں نے ناصرف خود اسلام قبول کیا بلکہ اور لوگوں تک بھی پہنچایا۔نبی کریم ﷺ سے اہل مکہ نے کہا کہ آپ جو بھی دین اپنانا چاہیں اسے اختیار کریں اس پر عمل کریں لیکن ہمارے مذاہب کے بارے میں بات مت کریں۔عبادات اپنی مرضی سے کریں لیکن معاشرتی زندگی پر بات نہ کریں جیسے ہمارا معاشرہ چل رہا ہے اسے ایسے ہی چلنے دیں۔معاشرہ اگر دینی اصولوں پر کاربند ہو اس کا کہنا اور سننا قرآن وسنت کے مطابق ہوتا ہے۔اور اگر معاشرے کو مخلوق اپنے مزاج کے مطابق ڈھال لے پھر خواہشات نفس کا اظہار ہوتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔

معاشرے میں حق کی تشکیل بندہ مومن کی ذمہ داری ہے۔مسلمان نے ظلم کو روکا لیکن یہ غلط فہمی ہے کہ مسلمانوں نے تلوار سے اسلام کو پھیلایا بلکہ دین اسلام نے جہاں بھی جس خطے کو بھی فتح کیا وہاں ایسی معاشرتی مساوات قائم کی کہ وہاں کے لوگوں نے ناصرف خود اسلام قبول کیا بلکہ اور لوگوں تک بھی پہنچایا۔نبی کریم ﷺ سے اہل مکہ نے کہا کہ آپ جو بھی دین اپنانا چاہیں اسے اختیار کریں اس پر عمل کریں لیکن ہمارے مذاہب کے بارے میں بات مت کریں۔عبادات اپنی مرضی سے کریں لیکن معاشرتی زندگی پر بات نہ کریں جیسے ہمارا معاشرہ چل رہا ہے اسے ایسے ہی چلنے دیں۔معاشرہ اگر دینی اصولوں پر کاربند ہو اس کا کہنا اور سننا قرآن وسنت کے مطابق ہوتا ہے۔اور اگر معاشرے کو مخلوق اپنے مزاج کے مطابق ڈھال لے پھر خواہشات نفس کا اظہار ہوتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔ انہوں نے کہا کہ باعمل مسلمان کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا۔یہ مسلمانوں کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں کہ انہیں دین سے دور رکھا جائے ان کے درمیان فحاشی کو عام کیا جا رہا ہے۔اس سارے کا مقصد یہ ہے کہ یہ باعمل نہ ہوں۔اپنے وطن عزیز کو دیکھیں کہ اسے آزاد ہوئے دہائیاں ہو گئی ہیں۔اسلام کے نام پر وجود میں آیا لیکن اپنا قانون دیکھ لیں اپنے معاشرے کے رواجات دیکھ لیں،اپنے آج کے حالات دیکھ لیں آئے روز جو واقعات پیش آتے ہیں انہیں دیکھیں اور جائزہ لیں کہ ہم کتنے قرآن وسنت سے مطابقت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی زندگی کا انحصارکچھ دینے میں ہے۔ایک بیج کو زمین نے اگنے کے لیے جگہ دی تو وہ ایک درخت یا پودہ بنا ایسے ہی آپ کسی چیز کو بھی دیکھ لیں زندگی آگے چلتی تب ہے جب آپ کچھ دیں گے۔سورج اگر اپنی توانائیاں روک لے تو زندگی آگے نہیں چل سکتی وہ بھی دے رہا ہے۔ حق کو جانتے ہوئے حق مخلوق تک نہ پہنچایا جائے یہ بھی بخل ہے۔اگر کوئی عالم ہے اور وہ حق کی بات کو روک لیتا ہے لوگوں تک نہیں پہنچاتا تو اسے ہی بخیل کہتے ہیں۔ماہ مبارک ربیع الاول وہ تجدید عہد ہے جہاں امتی کو آپ ﷺ کی ولادت باسعادت پر تقویت نصیب ہوئی اللہ کی رحمت نصیب ہوئی۔امتی کا جو خصوصی رشتہ ہے وہ ہمیں بعثت کے موقع پر نصیب ہوتا ہے۔کیا امتی کا رشتہ ان 12 دنوں کے ساتھ مخصوص رہتا ہے۔امتی کے لیے تو تاحیات حکم ہے کہ ساری زندگی نبی کریم ﷺ سے محبت اور اتباع میں گزر جائے۔اللہ کریم ہمیں صحیح شعور عطا فرمائیں۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

بہترین تبلیغ یہ ہے کہ ہم خود عملی طور پر اپنا وہ کردار اختیار کریں جس کا دوسرے کو بتا رہے ہیں کیونکہ اگرہم ممبر پر بیٹھ کر بیان کریں اور اپنا عمل اس سے مختلف ہو تو پھر اس تبلیغ کا اثر نہ ہو گا۔آج بھی مجاہدین جان اللہ کے سپرد کرتا ہے تو اس کے بارے حکم ہے کہ اسے مردہ نہ کہو وہ اللہ کے ہاں سے رزق پاتا ہے تو جو اللہ کا نبی اور رسول ہے اس کا مقام کیا ہوگا۔موت کے بھی درجے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطا ب۔

میر پور(آصف محمود چوہدری) میر پور اور ارد گرد کے علاقوں میں پیزا شوارما سینٹروں اور دیگر پکوان سینٹروں میں فروزن چکن ناقص چٹنیاں ٹومیٹو کیچپ اور دیگر چیزیں اکثر جگہ پر استعمال کی جانے لگی- عوام کی صحت سے کھیل کر اعلیٰ پکوان کے نام پر چند لوگ اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف جب کہ ناقص تیل گھی بھی استعمال کیے جانے لگا محکمہ فوڈز کے ذمہ داران نوٹس لیں عوامی مطالبہ

دینہ (نثار احمد مغل سے )فارابی فاؤنڈیشن ھائی سکول دینہ نے اپنی سابقہ روایات کو بر قرار رکھتے ھوئے راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے نویں کلاس کی طالبہ طیبہ نور اورطلبہ میں محمد عبداللہ نے ضلع جہلم میں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے تحصیل دینہ بھر میں دوسری پوزیشن اور سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے سکول کے معیار کو بر قرار رکھا

نبوت رسالت کی عظیم الشان عمارت میں آپ ﷺ کی بعثت مبارکہ اُس اینٹ کی مانند ہے جس نے اس عمارت کی تکمیل فرمائی اور ختم نبوت پر اپنی مہر ثبت فرمائی۔اب قیامت تک کوئی نبی نہیں آئے گا۔اس ماہ مبارک ربیع الاول میں آپ ﷺ کی ولادت با سعات پر اکثریت 9 ربیع الاول پر متفق ہے اور 12 ربیع الاول کو آپ ﷺ داردنیا سے پردہ فرما گئے اس پر سب کا اتفاق ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا مرکز دارالعرفان منارہ میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس میں خواتین وحضرات کی بڑی تعداد سے خطاب۔

آج کے مسائل کا حل اسلامی نظام معیشت میں ہے۔غیر اسلامی نظام معیشت میں دولت ایک جگہ اکٹھی ہونا شروع ہو جاتی ہے باقی جگہ پر مفلسی اور غربت آجاتی ہے۔اسلامی نظام معیشت دولت کو ایک جگہ رکنے نہیں دیتا۔کیونکہ جو سال بھر پیسہ استعمال نہیں ہوا اس پر زکوۃ لاگو ہو جاتی ہے۔جس میں مستحق کا حصہ اس کو ملتا ہے۔اسی طرح عشر ہے،صدقہ و خیرات،قربانی کی کھالیں وغیرہ شامل ہیں جس سے مستحق لوگوں تک ان کا حصہ پہنچتا رہتا ہے۔ان امور کو اگر معاشرے پر نافذ کیا جائے تو پیسہ ایک جگہ نہیں رکتا۔حقدار تک اس کا حق پہنچ جاتا ہے۔جب بندہ پیسہ جمع نہیں کرے گا تو کاروبار کرے گا جس سے لوگوں کو روزگار ملے گا اور معاشرے میں خوشحالی آئے گی۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔

بعثتِ رحمتِ عالم ﷺ کانفرنس زیرِ صدارت و خصوصی خطاب:حضرت امیر عبدالقدیر اعوان دامت برکاتہم العالیہ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان الحمدللہ! سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے تحت ہر سال کی طرح امسال بھی ملک بھر میں بعثتِ رحمتِ عالم ﷺ کانفرنسز کا سلسلہ جاری ہے۔ فیصل أباد ۔ بہاولپور ۔ وہاڑی ۔ ڈیرہ نور ربانی کھر اور گوجرانوالہ میں کامیاب اجتماعات کے بعد ابان شاء اللہ 6 ستمبر بروز اتوار دن 11 بجےدارالعرفان منارہ تحصیل کلر کہار ضلع چکوال میں عظیم الشان بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے

میرپورمنگلا(آصف محمود چوہدری) منگلا ہیملٹ کا سرکاری بنیادی مرکز صحت علاقہ کے مریضوں کو کم وسائل میں بہترین سہولتیں مہیا کرنے لگا میڈیا میں نشاندہی کے بعد مخیر حضرات کے تعاون سے اور حکومتی فنڈ سے مرکز کی حالت بہتر سے بہتر ہونے لگی سٹاف بہترین طریقے سے مریضوں کو طبی سہولیات دینے میں مصروف