
*دینہ: جامع مسجد اہلسنت والجماعت ہڈالہ سیداں میں جدید آر او واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح
* دینہ (سید جواد حسین نقوی سے) جامع مسجد اہلسنت والجماعت ہڈالہ سیداں میں نمازیوں اور محلےکے مکینوں کو پینے کے صاف اور شفاف پانی کی فراہمی کے لیے جدید آر او واٹر فلٹر پلانٹ کی پروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بعد از نمازِ جمعہ جامع مسجد اہلسنت والجماعت ہڈالہ سیداں میں واٹر فلٹر پلانٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ خطیب جامع مسجد پیر سید حامد علی شاہ نقوی نے خصوصی دعائیہ کلمات ادا کیے اور اس جدید واٹر فلٹر پلانٹ کو "سبیل شہزادہ علی اصغر علیہ السلام” سے منسوب کرتے ہوئے اس کا افتتاح کیا۔یہ واٹر فلٹر پلانٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر تحصیل دینہ محمد ایاز بٹ اور علاقے کی معروف سماجی شخصیت مرزا جاوید اقبال کی جانب سے عطیہ (ڈونیٹ) کیا گیا ہے۔ اس جدید پلانٹ کی تنصیب سے نمازیوں ، محلے کے مکینوں کو صاف اور صحت بخش پانی کی سہولت میسر آئے گی۔افتتاحی تقریب میں علاقے کی اہم مذہبی و سماجی شخصیات اور معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء میں سید رفاقت حسین شاہ، سید طاہر شاہ، سید ظہیر الحسن شاہ، سید سبط حسن، سید محمود شاہ، سید آصف حسین شاہ، سید عارف شاہ اور ماسٹر اختر بٹ نمایاں تھے۔اس موقع پر صحافتی برادری کی جانب سے سینئر صحافی محمد اشتیاق پال (آف جہلم)، معروف صحافی سید جواد حسین نقوی اور سینئر صحافی ظہیر اختر بٹ (دینہ) نے بھی بالخصوص شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء اور بالخصوص عطیہ دہندگان محمد ایاز بٹ اور مرزا جاوید اقبال کی اس کاوش کو سراہا گیا اور علاقے کے لیے اس رفاہی کام پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔



















