چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 16, 2026 7:03 شام

الفلاح فائونڈیشن پاکستان کے تحت بمقام ڈاکٹر ملک نزیر اعوان پلازہ (اولڈ پیراگون ماڈل سکول، گلشن تاج، سیکٹر H-13 a اسلام آباد میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

*الفلاح فائونڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ** *زیر نگرانی: شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی***اسلام آباد، 27 ستمبر 2026، بروز اتوار**الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ایک فری میڈیکل کیمپ بمقام ڈاکٹر ملک نزیر اعوان پلازہ (اولڈ پیراگون ماڈل سکول، گلشن تاج، سیکٹر H-13 a اسلام آباد دن 11 بجے سے 01:30 بجے تک منعقد کیا گیا۔اس کیمپ میں آئی سپیشلسٹ, میڈیکل سپیشلسٹ اور فزیوتھراپسٹ الفلاح فائونڈیشن پاکستان کے تحتکی ٹیم نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور فری ادویات فراہم کیں۔ حلقہ امیر H-13 جناب امجد علی ملک و زمہ داران سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و تنظیم الاخوان زون 1 اسلام آباد کے علاوہ علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔یاد رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان، سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ایک ذیلی تنظیم ہے جو شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کی نگرانی میں عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔کیمپ کے دوران مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو دعاؤں سے نوازا۔ الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی، اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھیں گے۔ ان شاء اللہ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم:اِبنِ عباس اسلامک سینٹر جہلم کے زیرِ اہتمام فقید المثال تقریبِ حمد و نعت کا انعقاد ہواتقریب میں طلبائے مرکز کے مابین ہونے والے مقابلۂ حُسنِ تلاوت کے نتیجہ میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کےلیے انعامات کی بارش کی گئی: طلبہ کو نقد انعامات اور اعزازی اسناد سے نوازا گیا

جہلم:اِبنِ عباس اسلامک سینٹر جہلم کے زیرِ اہتمام فقید المثال تقریبِ حمد و نعت کا انعقاد ہواتقریب میں طلبائے مرکز کے مابین ہونے والے مقابلۂ حُسنِ تلاوت کے نتیجہ میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کےلیے انعامات کی بارش کی گئی: طلبہ کو نقد انعامات اور اعزازی اسناد سے نوازا گیا ۔

صاحب خرد اور عقل مند لوگ وہ ہیں جو کھڑے،بیٹھے اور لیٹے ہر حال میں اللہ کا ذکر کرتے ہیں۔اس سے مراد ذکر خفی ہے جو قلب سے کیا جاتا ہے۔باطنی ذکر کا پہلو ہو گا تو ذکر کثیر ہوگا۔صوفیا ذکر کی تلقین پر فرماتے ہیں کہ تہجد کے وقت کا ذکر اور شام کے ذکر کی پابندی کریں۔یہ دو وقت کا ذکر دائمی ذکر تک لے جاتا ہے. امیر عبد القدیر اعوان

تازہ ترین خبریں