
دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ میں ناقص اور مہنگا گوشت فروخت کیا جا رہا ہے شہریوں کا کہنا تھا کہ چھوٹا، بڑا گوشت ریٹ لسٹ سے زائد نرخ پر فروخت کیا جا رہا ہے وہ بھی پانی لگا ہوا ہوتا ہے انتظامیہ کو اس حوالے سے آگاہ بھی کیا گیا لیکن کوئی کاروائی نہیں کی گئی شہریوں کا وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق دینہ مین بازار، منگلا روڈ، ریلوے روڈ اور نکودر چوک پر ناقص اور پانی والا گوشت فروخت کیا جا رہا ہے وہ بھی مہنگے داموں میں، ریٹ لسٹ کے مطابق پوری تحصیل دینہ میں کوئی سا بھی گوشت نہیں فروخت کیا جارہا شہریوں کا کہنا ہے کہ اس مقدس ماہ کا ہی خیال کیا جائے اور انتظامیہ اگر سستی اشیاء نہیں کروا سکتی تو کم از کم ریٹ لسٹ کے مطابق تو کروا دے تاکہ رمضان المبارک میں بھی روزہ دار آسانی سے افطاری کر سکے۔