
جہلم// ادریس چودھری//دینی احکامات، اسلام میں داخل ہونے والے ہر فرد پر مکمل طور پرنافد العمل ہیں ایسا نہیں ہوسکتا کہ اپنی مرضی کے احکام کو اسلام سے لے کر صرف انہی کو ہی نافذ کیا جائے ہماری ضرورت کے تمام احکام قرآن کریم نے بیان فرما دئیے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان، شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا سالانہ اجتماع کے موقع پرخطاب۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بعثتِ انبیاء میں سب سے آخری نبی ہیں۔ لیکن امام الانبیاء ہیں۔ تمام انبیاء کا حق پر ہونا مسلمانوں کا عقیدہ ہے لیکن احکامات صرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نافذ ہونگے جیسے قربانی بھی ہم اس لیے کرتے ہیں۔ کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کی، گو کہ یہ سنت ابراہیمی کہلاتی ہے لیکن ہمارے لیے یہ سنت محمدی صلی علیہ وآلہ وسلم ہے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام، حضرت موسیٰ علیہ السلام و حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے احوال و آثار بھی قرآن کریم میں شامل ہیں۔یہود و نصارٰی نے معجزات پیغمبر کو، جو باذن اللہ وقوع پذیر ہوئے، انہیں ان کی ذاتی کرامات میں داخل کر کے انکو پوجنا شروع کردیا جو کہ احکام قرآن کی نفی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سالکین تصوف و سلوک کو ذکر کرتے ہوئے کیفیت، تسکین مطلوب و مقصود نہیں ہونی چاہیے بلکہ مقصد اور مطمع نظر صرف رضائے باری تعالیٰ ہونی چاہیے۔اس موقع پر تعلیم بالغاں کے تحت ہونے والے دینی نصاب پر مشتمل امتحانات کو پاس کرنے والے سالکین کو شیخ المکرم مدظلہ العالی نے اپنے دست مبارک سے اسناد تقسیم فرمائیں۔یاد رہے دار العرفان مرکز منارہ میں سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا سالانہ روحانی تربیتی اجتماع رواں ماہ 20 جولائی بروز اتوار تک جاری رہے گا جس میں ملک بھر کے علاؤہ دنیا بھر سے سالکین فیضیاب ہونے کے لیے تشریف لا رہے ہیں۔