چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 16, 2025 10:47 شام

واٹس ایپ کی ٹکر پر بغیر انٹرنیٹ چلنے والی نئی ایپ متعارف

ایپ کی لانچ سے متعلق ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسے نے ایک پوسٹ میں بتایا

ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسے واٹس ایپ کی ٹکر پر بغیر انٹرنیٹ چلنے والی نئی میسجنگ ایپلی کیشن لانچ کر دی۔بِٹ چیٹ نامی یہ ایپ وائی فائی یا فون سروس کے بجائے فون کے بلیو ٹوتھ سگنل کا استعمال کرتے ہوئے کام کرتی ہے جس سے صارفین کو میوزک فیسٹیول یا مظاہروں کے دوران باآسانی رابطہ کرسکتے ہیں جہاں پر موبائل سروس محدود یا بند ہوتی ہے۔بلیو ٹوتھ کی رینج عموماً 100 میٹر کے قریب ہوتی ہے۔ البتہ، بِٹ چیٹ اس تکنیکی کمزوری کو بلیو ٹوتھ میش نیٹورک کا استعمال کرتے ہوئے پورا کرتی ہے، جو کہ علاقے میں موجود دیگر افراد کے ذریعے میسج کو آگے بڑھاتا ہے۔ایپ کےوائٹ پیپرکے مطابق یہ سروس مکمل طور پر ڈی سینٹرلائزڈ اور انکرپٹڈ ہے اور ایپ کو استعمال کرنے کے لیے صارف کو ای میل ایڈریس، فون نمبر یا کسی اکاؤنٹ کی ضرورت نہیں ہے۔وائٹ پیپر میں مزید بتایا گیا کہ بِٹ چیٹ ایسی نجی مواصلات کی ضرورت پر توجہ دیتی ہے جو کہ کسی سینٹرلائزڈ انفرا اسٹرکچر پر انحصار نہیں کرتی۔جیک ڈورسے نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں ایپ کی رونمائی کرتے ہوئے کہا کہ اس ایپ کی رینچ بلیو ٹوتھ میش نیٹورکنگ کےذریعے 300 میٹر سے زیادہ کی ہے، جبکہ اس کے کوئی مرکزی سرورز نہیں ہے جس کا مطلب ہے کہ کوئی ٹریکنگ یا ڈیٹا اکٹھا نہیں ہوگا۔پوسٹ کے مطابق ایپ کا بِیٹا ورژن ایپل پلے اسٹور پر لانچ کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

قرآن کریم میں جو قوانین اللہ کریم نے ارشاد فرمائے ہیں ان میں مساوات ہے۔رہتی دنیا تک یہ اصول اور ضابطے قابل عمل ہیں۔اور ان پر کیے گئے فیصلے اتنے متوازن ہوتے ہیں کہ اس میں فریقین کے درمیان فتح و شکست نہیں ہوتی بلکہ فریقین کے درمیان ایسا انصا ف ہوتا ہے کہ دونوں مطمئن ہوتے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان

تازہ ترین خبریں

قرآن کریم میں جو قوانین اللہ کریم نے ارشاد فرمائے ہیں ان میں مساوات ہے۔رہتی دنیا تک یہ اصول اور ضابطے قابل عمل ہیں۔اور ان پر کیے گئے فیصلے اتنے متوازن ہوتے ہیں کہ اس میں فریقین کے درمیان فتح و شکست نہیں ہوتی بلکہ فریقین کے درمیان ایسا انصا ف ہوتا ہے کہ دونوں مطمئن ہوتے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان