چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 16, 2025 4:51 شام

قرآن کریم جہاں کتب سابقہ کی تصدیق کرتا ہے وہاں قرآن کریم کو اللہ کریم نے تمام احکامات کے ساتھ حفاظت الٰہی سے نوازا ہے۔اور ایسے لوگ بھی کرہ ارض پر عملی طور پر موجود رہیں گے. امیر عبد القدیر اعوان

قرآن کریم جہاں کتب سابقہ کی تصدیق کرتا ہے وہاں قرآن کریم کو اللہ کریم نے تمام احکامات کے ساتھ حفاظت الٰہی سے نوازا ہے۔اور ایسے لوگ بھی کرہ ارض پر عملی طور پر موجود رہیں گے. امیر عبد القدیر اعوان

جہلم( ادریس چودھری )قرآن کریم جہاں کتب سابقہ کی تصدیق کرتا ہے وہاں قرآن کریم کو اللہ کریم نے تمام احکامات کے ساتھ حفاظت الٰہی سے نوازا ہے۔اور ایسے لوگ بھی کرہ ارض پر عملی طور پر موجود رہیں گے جو ایمان کے ہر حصہ پر اس طرح عمل پیرا ہوں گے جس طرح آپ ﷺ نے عمل کرنے کا حکم فرمایا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا ماہانہ اجتماع کے موقع پر خطاب۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کریم کا بہت بڑا کرم کہ ان لوگوں کے لیے شہادت دے رہے ہیں جنہوں نے دین اسلام میں معاونت کی۔ایسے لوگ جو ایمان لائے اور مدد گار بنے اس کے لیے بحیثیت امتی بنیادی حصہ نیت ہے۔کہ خالص اللہ کی رضا کے لیے دینی مدد کے لیے تیار ہوئے۔اپنے آپ کو عملی طور پر دین اسلام پر لائے اپنا کردار درست کیا۔اور اس بات پر کامل یقین رکھا کہ مالک اللہ ہے اور ہر چیز اس کی محتاج ہے۔وہی ہر چیز کا خالق اور پیدا کرنے والا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر چیز اللہ کریم کے روبرو حاضر ہے۔اور روز قیامت وجود کا ہر حصہ گواہی دے رہا ہوگا اور منکر نکیر جو لکھ رہے ہیں ان سے بھی کوئی عمل پوشیدہ نہیں ہے۔اگر ان سے کوئی چیز رہ گئی تو اللہ کریم خود ذاتی طور پر ہر ایک سے با خبر ہیں۔اللہ کریم نے رحمت کو اپنے اوپر لازم قرار فرمایا ہے۔یہ اللہ کی بہت بڑی عطا ہے۔اللہ نے جو ہمیں وجودی استعداد عطا فرمائی،زہنی عطا فرمائی معاشرے میں حیثیت عطا فرمائی کیا ان سب کا حساب نہیں ہوگا کیا اس کے قوانین ہم پر لاگو نہیں ہوتے؟ سوچیے اور تجزیہ کیجیے کہ مجھے کیا حکم ملا اور میں کہاں کھڑا ہوں۔دین اسلام کی مثال ایسی ہے جیسے اندھیر ا میں سورج کی روشنی ہو۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

قرآن کریم میں جو قوانین اللہ کریم نے ارشاد فرمائے ہیں ان میں مساوات ہے۔رہتی دنیا تک یہ اصول اور ضابطے قابل عمل ہیں۔اور ان پر کیے گئے فیصلے اتنے متوازن ہوتے ہیں کہ اس میں فریقین کے درمیان فتح و شکست نہیں ہوتی بلکہ فریقین کے درمیان ایسا انصا ف ہوتا ہے کہ دونوں مطمئن ہوتے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان

تازہ ترین خبریں