چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 10, 2026 10:43 شام
تازہ ترین خبریں

جہلم (رپورٹ !پروفیسر خورشید علی ڈار)راولپنڈی ڈویژن میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر سول ہسپتال جہلم سب سے زیادہ بوجھ اٹھانے والا ہسپتال بن گیا ۔ 400 بستروں کی منظوری۔ 258 کا بجٹ۔ضرورت کے مطابق بجٹ مہیا نہ کیا گیا تو ان کی کارکردگی پر اثر پڑے گا

ہجہلم (رپورٹ !پروفیسر خورشید علی ڈار)۔سیکرٹری صحت پنجاب کو زمینی حقائق کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم کے وجود کو تسلیم کرنا ہوگا …سیاسی سماجی زعماء اف ضلع جہلم۔۔۔ ریکارڈ کی روشنی میں یہ بات وثوق سے کہی جا سکتی ہے کہ راولپنڈی ڈویژن میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر سول ہسپتال جہلم پر سب سے زیادہ بوجھ ہے ذرائع کے مطابق 258 بستروں کی بجٹ میں منظوری ہے جبکہ اس وقت سول ہسپتال میں 400 بستر موجود ہیں اور ضلع جہلم کے مریض ان سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں بلاشبہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر کے تمام کنسلٹنٹ۔۔۔۔۔تمام ڈاکٹرز بالخصوص ایم ایس سول ہسپتال جہلم ( ڈاکٹر سہیل اعجاز ) سول ہسپتال کی بہتری کے لیے شب و روز محنت کر رہے ہیں لیکن اس حقیقت کو تسلیم کرنا ہوگا کہ اگر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کو ضرورت کے مطابق بجٹ مہیا نہ کیا گیا تو ان کی کارگزاری سے کیا نتیجہ نکل سکتا ہےاس وقت سول ہسپتال میں سب سے زیادہ اخراجات ایمرجنسی وارڈ …..گائنی وارڈ ……جملہ ٹیسٹ کے لیے لیب کے ہیں سول ہسپتال کی او پی ڈی میں چار گنا زیادہ اضافہ ہو چکا ہے ذرائع کے مطابق سول ہسپتال کے ایم ایس نے ہسپتال کی جملہ ضروریات کے پیش نظر مشیر صحت پنجاب …..سیکرٹری صحت ..نیز مجاز اتھارٹی کو متعدد بار زبانی و تحریری خطوط لکھے ہیں تاکہ فنڈز کی دستیابی پر سول ہسپتال جہلم کو بہتر سے بہتر بنایا جا سکے بلا شبہ فلاحی حکومتیں صحت اور تعلیم کو ترجیح دیتی ہیں اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کی جملہ ضروریات کو پورا کرنا حکومت پنجاب کا فرض بنتا ہے.غریب اور متوسط طبقہ بسلسلہ علاج صرف سرکاری ہسپتال کا رخ کرتا ہے ان کے لیے ممکن نہیں کہ وہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں جا کر بھاری اخراجات برداشت کر سکیں ریکارڈ کی روشنی میں یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ گزشتہ دو ماہ میں ایکسیڈنٹل کیس کی تعداد میں دو گنا زیادہ اضافہ ہوا ہے جبکہ گائنی وارڈ میں سی سیکشن کیس کی تعداد میں چار گنا زیادہ اضافہ ہوا ہے درج بالا حقائق کے پیش نظر عوام اپنے ہر دل عزیز لیڈر مشیر صحت پنجاب سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنے حاصل شدہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سول ہسپتال کی جملہ ضروریات کو پورا کرنے کا حکم صادر فرماہیں ۔۔۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے دوروں پر سوئی گیس کا سسٹم بھی کولیپس کر گیا شہر کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک گیس غائب خواتین کو کھانا پکانا مشکل ہوگیا دن رات کئی کئی گھنٹوں تک گیس آتی ہی نہیں حکومت گیس کے بحران کو حل نہ کر سکی

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے دوروں پر سوئی گیس کا سسٹم بھی کولیپس کر گیا شہر کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک گیس غائب خواتین کو کھانا پکانا مشکل ہوگیا دن رات کئی کئی گھنٹوں تک گیس آتی ہی نہیں حکومت گیس کے بحران کو حل نہ کر سکی

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت