چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 11, 2026 5:45 صبح
تازہ ترین خبریں

منگلا۔ میرپور ۔ آصف محمود چودھری سے۔۔پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹ پر عمل نہ کرنا دکانداروں نے مذاق بنا لیا ۔ خود ساختہ مہنگائی برپا کر کے انتظامیہ کے اقدامات پر پانی پھیرنا شروع کر دیا

پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹ پر عمل نہ کرنا دکانداروں نے مذاق بنا لیا ۔ خود ساختہ مہنگائی برپا کر کے انتظامیہ کے اقدامات پر پانی پھیرنا شروع کر دیا

منگلا(آصف محمود چودھری)خود ساختہ مہنگائی برپا کر کے انتظامیہ کےپرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ریٹ رسٹ پر عمل نہ کرنا چند دکانداروں نے مذاق بنا لیا خود ساختہ مہنگائی برپا کر کے انتظامیہ کے اقدامات پر پانی پھیرنا شروع کر دیا دوسری جانب انتظامی افسران چیکنگ جرمانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جیسے ہی جرمانہ کر کے کوئی افسر وہ واپس جاتا ہے یہ چند لوگ دوبارہ وہی ریٹ وہی رویہ جاری رکھتے ہیں بلکہ جرمانے کے بعد اور ریٹ تیز کر دیے جاتے ہیں تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر میر پور کی ہدایت پر خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کی جاتی ہیں جس میں مختلف انتظامی افسر صفائی ستھرائی نہ کرنے والوں ناقص اور مہنگی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہیں لیکن کچھ دکانداروں نے پرائس کنٹرول کمیٹی کی لسٹ پر عمل نہ کرنے کی تھان رکھی ہے خاص طور پر چند قصائی سرکاری ریٹ لسٹ پر گوشت فراہم نہیں کرتے موٹا گوشت چھوٹا گوشت اپنی اپنی من مانی کی قیمت پر فروخت کرتے ہیں دوسری جانب برائلر مرغ بھی ایسے ہی فروخت ہو رہا ہے سبزی پھل والوں کا بھی یہی حال ہے کریانہ جنرل سٹور والے بھی من مرضی کے ریٹ لگاتے ہیں دودھ دہی والے سرکاری ریٹ پر عمل نہیں کرتے پرائس کنٹرول لسٹ والا دن دو بجے دکانداروں کو 20 روپے کی فوٹو کاپی مہیا کرتا ہے تب تک عوام خریداری کر چکی ہوتی ہے جب سرکاری ریٹ لسٹ دکانداروں کے پاس اتی ہے مچھلی فروش بھی کسی سے کم نہیں فارمی مچھلی لا کر منگلا ڈیم کے نام پر انتہائی مہنگے دامو فروخت کی جاتی ہے عوام نے ڈپٹی کمشنر میرپور سے مطالبہ کیا ہے منظم طریقے سے چیکنگ کا نظام درست کیا جائے تاکہ عوام کو سرکاری ریٹ لسٹ کے تحت خوردونوش کی چیزیں مہیا ہو سکیں اور ناقص غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے منگلا چتر پڑی منگلا ہیملٹ چیچیاں جاتلاں میرپور سخت چیکنگ کر کے دکانداروں کو پرائس کنٹرول لسٹ کے مطابق اشیاء خرد و نوش فروخت کرنے کا پابند بنایا جائے اور سرکاری ریٹ لسٹ دکانداروں کو صبح 10 بجے تک مہیا کرنے کا بندوبست کیا جائے عوام نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینےکا مطالبہ کر دیا

Jhelum News
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے دوروں پر سوئی گیس کا سسٹم بھی کولیپس کر گیا شہر کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک گیس غائب خواتین کو کھانا پکانا مشکل ہوگیا دن رات کئی کئی گھنٹوں تک گیس آتی ہی نہیں حکومت گیس کے بحران کو حل نہ کر سکی

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے دوروں پر سوئی گیس کا سسٹم بھی کولیپس کر گیا شہر کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک گیس غائب خواتین کو کھانا پکانا مشکل ہوگیا دن رات کئی کئی گھنٹوں تک گیس آتی ہی نہیں حکومت گیس کے بحران کو حل نہ کر سکی

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت