
دینہ:دینہ میں الیکٹرانک ڈیجیٹل میڈیا کے الیکشن کا دنگل سج گیا ۔کل بروز بدھ الیکشن کا میدان لگے گا. تمام تیاریاں مکمل۔
دینہ ( رپورٹ ادریس چودھری) دینہ میں الیکٹرانک ڈیجیٹل میڈیا کے الیکشن کا دنگل سج گیا ۔ آج بروز بدھ الیکشن کا میدان لگے گا الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کر لئیے دو پینل الیکشن میں آمنے سامنے آگئے پروفیشنل جرنلسٹ پینل کو امیدوار صدر یاسر صدیق لیڈ کر رہے ہیں جبکہ مد مقابل یونائیٹڈ جرنلسٹ پینل سے امیدوار صدر بلال رضا لیڈ کر رہے ہیں الیکشن کمیشن میں محمد الیاس کھوکھر ۔ادریس چوہدری ۔صداقت حسین راجہ ۔سید ذوالقرنین شاہ ۔سید جہانگیر بخآری کی نگرانی میں الیکشن کمیشن کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔انشاءاللہ الیکشن کل مورخہ 28 اکتوبر بروز بدھ 2026 کو منعقد کئے جارہے ہیں دینہ الیکٹرانک و ڈیجیٹل میڈیا کے الیکشن سال 2026/27 کا انعقاد کیا جا رہا ہے الیکشن میں پروفیشنل جرنلسٹ پینل اور یونائٹڈ جرنلسٹ آمنے سامنے ہیں الیکشن کمیشن نے دونوں گروپس کے کاغزات نامزدگی جمع کر لئیے الیکشن میں پروفیشنل جرنلسٹ پینل کو امیدوار صدر یاسر صدیق نائب صدر کے لئیے رانا شفاقت علی راجپوت ۔جنرل سیکرٹری کے لئیے ظہیر اختر بٹ ۔انفارمیشن سیکرٹری کے لئیے محمد علی اویس فنانس کے لئیے ہیں جبکہ یونائیٹڈ جرنلسٹ پینل کے امیدوار صدر بلال رضا نائب صدر ملک افتخار جوائنٹ سیکرٹری واجد مغل انفارمیشن سیکرٹری کے لئیے گلنار حسین اور فنانس سیکرٹری کے لئیے شیخ فیصل شہزاد نے کاغزات نامزدگی جمع کروائے پولنگ کا عمل کل صبع دس بجے سے چار بجے تک بھولا میرج ہال جی ٹی روڈ دینہ میں عمل جاری رہے گا



















