چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

ستمبر 23, 2026 1:33 صبح
تازہ ترین خبریں

منگلا :سید لال بادشاہ دربار سے ملحقہ جگہ سڑک کشادگی اور شاخ تراشی کے نام پر وسیع پیمانے پر جنگلات کی کٹائی جنگل کے خاتمے کے ساتھ لاکھوں روپے کی لکڑ معمولی ٹھیکے کے نام پر کاٹ لی گئی،بڑے جنگل کو ذاتی لالچ کے لیے کاٹ دیا گیا

منگلا(آصف محمود چودھری) منگلا سید لال بادشاہ دربار سے ملحقہ جگہ سڑک کشادگی اور شاخ تراشی کے نام پر وسیع پیمانے پر جنگلات کی کٹائی جنگل کے خاتمے کے ساتھ لاکھوں روپے کی لکڑ معمولی ٹھیکے کے نام پر کاٹ لی گئی تفصیلات کے مطابق واپڈا منگلا کے زیر اہتمام نظام سید لال بادشاہ دربار سے ملحقہ جگہ سے وسیع پیمانے پر جنگلات کا خاتمہ کر دیا گیا کوئی ذمہ دار ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ذرائع کے مطابق سڑک کشادگی کے نام پر وسیع پیمانے پر جنگلات کی کٹائی کی گئی نہایت قیمتی درخت شیشم کیکر لاکھوں روپے مالیت کے کاٹ دیے گئے جبکہ ٹھیکیدار نے بہت ہی معمولی رقم ٹھیکے کے نام پر جمع کروائی واپڈا منگلا کے متعلقہ چند افسران نے اپنی جیب گرم کر کے انتہائی غیر ذمہ داری غفلت اور ذاتی لالچ کے پیش نظر وسیع پیمانے پر جنگلات کا خاتمہ کر دیا اور جو درخت بچائے جا سکتے تھے ان کی بھی وسیع پیمانے پر کٹائی کروا دی لاکھوں روپے کی لکڑ قیمتی درخت کاٹ کر ٹھیکدار نے حاصل کر لی اور چند افسران نے اپنی جیب گرم کر لی ایک طرف شجرکاری مہم کے تحت ملک بھر میں شجرکاری مہم چلائی جا رہی ہے جس کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے لیکن انتہائی افسوس کی بات یہاں پر بڑے جنگل کو ذاتی لالچ کے لیے کاٹ دیا گیا سڑک بنانے کے نام پر شاخ تراشی کے نام پر وسیع پیمانے پر جنگل کا خاتمہ قابل افسوس اور قومی اثاثہ کو نقصان پہنچانے کے برابر ہے کیوں نہ کہ جنگلات کی کمی کے باعث بے شمار مسائل درپیش ہیں عوام نے چیئرمین واپڈا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور ملوث افسران کے خلاف بھی سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور ادارہ تحفظ ماحولیات میرپور ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر سے اس معاملہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی