چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

نومبر 6, 2026 8:16 شام
تازہ ترین خبریں

آج بحیثیت مجموعی اُمت کا جو کردار ہے وہ اخلاقی طور پر لین دین کے اعتبار سے باقی دیگر امور میں کیسا ہے ہم سب اگر اپنا جائزہ لیں تو سمجھ آجائے گی کہ ہم مخلوق کی بھلائی کر رہے ہیں یا نقصان پہنچا رہے ہیں،امیر عبدالقدیر اعوان

آ ٓج بحیثیت مجموعی اُمت کا جو کردار ہے وہ اخلاقی طور پر لین دین کے اعتبار سے باقی دیگر امور میں کیسا ہے ہم سب اگر اپنا جائزہ لیں تو سمجھ آجائے گی کہ ہم مخلوق کی بھلائی کر رہے ہیں یا نقصان پہنچا رہے ہیں،امیر عبدالقدیر اعوان
جہلم(ادریس چودھری) اُمت محمد الرسول اللہ ﷺ مخلوق خدا کی بھلائی کے لیے پیدا کی گئی ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان۔ آ ٓج بحیثیت مجموعی اُمت کا جو کردار ہے وہ اخلاقی طور پر لین دین کے اعتبار سے باقی دیگر امور میں کیسا ہے ہم سب اگر اپنا جائزہ لیں تو سمجھ آجائے گی کہ ہم مخلوق کی بھلائی کر رہے ہیں یا نقصان پہنچا رہے ہیں۔ہم تو اپنے والدین،اولاد اور عزیز و اقارب کے ساتھ بھی بھلائی نہیں کر رہے۔اسلام ہمیں سلام کرنے میں پہل کرنے کا ارشاد فرماتا ہے اور ہم کہتے کوئی بلائے گا تو جواب دے دیں گے اگر وہ سلام نہیں لیتا تو میں کیوں لوں۔ایک والدین کی اولاد چند ٹکوں کی زمین کے لیے ایک دوسرے کا کیا حشر کر رہے ہیں۔جبکہ یہ وہ اُمت ہے جسے مخلوق خدا کی بھلائی کے لیے اللہ نے پیدا فرمایا اور پسند فرمایا۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا جمعتہ المبار ک کے روز خطاب انہوں نے کہا کہ دعوت حق دینے کے لیے خود حق پر ہونا لازم ہے۔نیکی کی دعوت دینے کے لیے خود نیکی اختیار کرنی ضروری ہے۔ پہلا حکم دعوت دینے والے پر لاگو ہوتا ہے کہ وہ خود نیکی اختیار کرے پھر دعوت دے۔ہم اپنی نیکیاں شمار کرتے رہتے ہیں کہ اتنے چلے لگا لیے اتنے نوافل پڑھ لیے اتنے قرآن ختم کر لیے نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ بخشش اللہ کی رحمت سے ہوگی۔رمضان المبارک کی آمد آمد ہے یہ نصف شعبان کی نبی کریم ﷺ نے برکات بیان فرمائی ہیں نبی کریم ﷺ شعبان المعظم میں رمضان المبارک کا انتظار فرماتے اور کثرت سے روزے رکھتے۔ہم نصف شعبان میں بسنت منا رہے ہیں پتنگیں اڑا رہے ہیں یہ آج امت مسلمہ کا حال ہو گیا ہے۔وہ امت جس نے دوسروں کی اصلاح کرنی تھی اب اسے خود اصلاح کی ضرورت ہے۔ہمیں تو اس ماہ رمضان المبارک کی تیاری کرنی تھی۔اللہ کریم ہمیں ہدایت عطا فرمائیں۔ یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے مرکز دارالعرفان منارہ میں دوروزہ ماہانہ روحانی اجتماع کا انعقاد 7،8 فروری کو کیا گیا ہے جس میں ملک بھر سے سالکین سلسلہ عالیہ تشریف لائیں گے اور حضرت جی مد ظلہ العالی اتوار دن گیارہ بجے خطاب فرمائیں گے اور خصوصی دعا بھی ہوگی۔دعوت عام ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ:ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت منور حسین لندن سے اپنے آبائی گاؤں کھٹانہ، تحصیل دینہ، ضلع جہلم پہنچ گئے۔ ان کے داماد رضی شاہد مرحوم کے اچانک انتقال پر تعزیت اور دعائے مغفرت کے لیے اہلِ علاقہ سمیت عزیز و اقارب اور دوست احباب کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ پر پہنچ رہی ہے، جہاں لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے(رپورٹ ادریس چودھری دینہ جہلم)

دینہ:میری جیت پوری تحصیل دینہ کے صحافیوں کی جیت ہے۔ الیکٹرانک و ڈیجیٹل میڈیا دینہ کے ممبران نےجس اعتماد کا مجھ پر اظہارِ کیا ہے میں ان کا شکر گزار ہوں۔ عوامی مسائل کو اجاگر کرنا اولین ترجیح ہے ۔ تحصیل دینہ کے صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا، نو منتخب صدر دینہ الیکٹرانک اینڈ ڈیجیٹل میڈیا یاسر صدیق کی میڈیا سے گفتگو

جہلم( ادریس چودھری) رسولِ اکرم ﷺ کی ذاتِ مبارکہ اور حیاتِ طیبہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے کامل نمونہ ہے۔ آپ ﷺ کی سیرت ذاتی کردار، خاندانی تعلقات، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور معاشرتی معاملات میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ قرآنِ کریم کے پیغام کو سمجھنے کے ساتھ یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اللہ تعالیٰ کی ہدایات کو اپنی زندگی میں کس طرح عملی صورت دی۔ انہوں نے شرکاء کو قرآن و سیرت سے اپنا تعلق مضبوط بنانے اور ان تعلیمات کو روزمرہ زندگی میں اپنانے کی تلقین کی۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا شکاگو میں قونصل خانہ پاکستان اور سبیل سینٹر کے اشتراک سے سیرتِ طیبہ ﷺ کانفرنس سے خطاب