چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

جون 23, 2026 1:33 صبح

اہلیان گلبہار کالونی اور گردونواح کے علاقوں کے لیےخوشخبری، الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت جمعہ 13 فروری 2026 کو فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہوگا

اہلیان گلبہار کالونی اور گردونواح کے علاقوں کے لیےخوشخبری، الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت جمعہ 13 فروری 2026 کو فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہوگا
جہلم(ادریس چودھری)اہلیان گلبہار کالونی اور گردونواح کے علاقوں کے لیےخوشخبری الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ زیرِ نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی۔ ان شاء الله بروز جمعہ 13 فروری2026 بمقام جامعہ ضیاء القران گلی نمبر 2 گلبہار ہاؤسنگ سکیم کوٹ جبی تحصیل و ضلع راولپنڈی میں دن2 بجے سے 5:30 بجے تک میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہوگا. جس میں مریضوں کافری چیک اپ بمعہ فری میڈیسن فراہم کی جائیں گی۔میڈیکل سپیشلسٹ ۔آئی سپیشلسٹ ۔ فزیو تھراپسٹ اور ماہر امراض نسواں لیڈی ڈاکٹر مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے.یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاٶنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی خود فرماتے ہیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

زندگی کا سفر موت کی طرف ہے۔ہم بحیثیت مجموعی تجاوز کرتے ہیں اللہ کریم غفورالرحیم ہیں اگر ایک دن میں 70 بار بھی شرمندگی سے ندامت سے معافی مانگی جائے تو اللہ کریم معاف فرما دیتے ہیں۔ہمیں ہر وقت اپنا تجزیہ کرتے رہنا چاہیے ہر بندے کو اپنا بخوبی پتہ ہوتا ہے کہ نہاں خانہ دل میں کیا ہے؟امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ کا سالانہ اجتماع کے موقع پر صحبت شیخ میں خطاب۔

تازہ ترین خبریں