چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

نومبر 6, 2026 6:58 شام
تازہ ترین خبریں

للہ ٹاون( ملک زکریا اعوان سے) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسز جسٹس عالیہ نیلم نے ایوانِ عدل پنڈ دادنخان کا خصوصی دورہ کیا جہاں انہوں نے عدالتی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ

للہ ٹاون( ملک زکریا اعوان سے) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسز جسٹس عالیہ نیلم نے ایوانِ عدل پنڈ دادنخان کا خصوصی دورہ کیا جہاں انہوں نے عدالتی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور نظامِ انصاف کو مزید مؤثر بنانے کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ ایوانِ عدل آمد پر وکلاء برادری نے ان کا پرتپاک اور والہانہ استقبال کیا، گلدستے پیش کیے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے خوشی کا اظہار کیا گیا۔دورے کے دوران چیف جسٹس عالیہ نیلم نے خواتین وکلاء کی سہولت کے لیے نو تعمیر شدہ لیڈیز بار روم کا باقاعدہ افتتاح کیا اور عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس موقع پر اس امر پر زور دیا کہ عدالتی اداروں میں خواتین وکلاء کو سازگار ماحول اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے تاکہ وہ بلا رکاوٹ پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔چیف جسٹس نے ایوانِ عدل کے لان میں پودا بھی لگایا اور شجرکاری مہم کے فروغ کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے ماحول دوست اقدامات کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔ تقریب میں ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے ججز، سینئر وکلاء اور مقامی بار نمائندگان کی بڑی تعداد موجود تھی۔اپنے خطاب میں چیف جسٹس عالیہ نیلم نے بار اور بینچ کے درمیان مثالی تعاون کو انصاف کی فوری فراہمی کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ سائلین کو بروقت اور بلاامتیاز انصاف فراہم کرنا عدلیہ کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے وکلاء برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے عدالتی نظام کی بہتری کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ:ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت منور حسین لندن سے اپنے آبائی گاؤں کھٹانہ، تحصیل دینہ، ضلع جہلم پہنچ گئے۔ ان کے داماد رضی شاہد مرحوم کے اچانک انتقال پر تعزیت اور دعائے مغفرت کے لیے اہلِ علاقہ سمیت عزیز و اقارب اور دوست احباب کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ پر پہنچ رہی ہے، جہاں لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے(رپورٹ ادریس چودھری دینہ جہلم)

دینہ:میری جیت پوری تحصیل دینہ کے صحافیوں کی جیت ہے۔ الیکٹرانک و ڈیجیٹل میڈیا دینہ کے ممبران نےجس اعتماد کا مجھ پر اظہارِ کیا ہے میں ان کا شکر گزار ہوں۔ عوامی مسائل کو اجاگر کرنا اولین ترجیح ہے ۔ تحصیل دینہ کے صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا، نو منتخب صدر دینہ الیکٹرانک اینڈ ڈیجیٹل میڈیا یاسر صدیق کی میڈیا سے گفتگو

جہلم( ادریس چودھری) رسولِ اکرم ﷺ کی ذاتِ مبارکہ اور حیاتِ طیبہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے کامل نمونہ ہے۔ آپ ﷺ کی سیرت ذاتی کردار، خاندانی تعلقات، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور معاشرتی معاملات میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ قرآنِ کریم کے پیغام کو سمجھنے کے ساتھ یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اللہ تعالیٰ کی ہدایات کو اپنی زندگی میں کس طرح عملی صورت دی۔ انہوں نے شرکاء کو قرآن و سیرت سے اپنا تعلق مضبوط بنانے اور ان تعلیمات کو روزمرہ زندگی میں اپنانے کی تلقین کی۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا شکاگو میں قونصل خانہ پاکستان اور سبیل سینٹر کے اشتراک سے سیرتِ طیبہ ﷺ کانفرنس سے خطاب