چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 2, 2026 9:09 صبح

دینہ// پریس کلب دینہ کے انتخابات ، ورکنگ جرنلسٹس گروپ نے واضح برتری سے میدان مار لیا ، چھ میں سے پانچ نشستیں حاصل کر لیں، چودھری ربنواز گوندل بلا مقابلہ صدر منتخب ھو گئے

دینہ// پریس کلب دینہ کے انتخابات ، ورکنگ جرنلسٹس گروپ نے واضح برتری سے میدان مار لیا ، چھ میں سے پانچ نشستیں حاصل کر لیں، چودھری ربنواز گوندل بلا مقابلہ صدر منتخب ھو گئے
دینہ(ادریس چودھری)پریس کلب دینہ کے انتخابات ، ورکنگ جرنلسٹس گروپ نے واضح برتری سے میدان مار ، چھ میں سے پانچ نشستیں حاصل کر لیں، چودھری ربنواز گوندل بلا مقابلہ صدر منتخب ھو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پریس کلب دینہ کے انتخابات میونسپل کمیٹی دینہ کے جناح ہال میں منعقد ھوئے۔ ورکنگ جرنلسٹس پینل کے چودھری ربنواز گوندل پہلے ھی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے تھے۔ ان کے مدمقابل پروفیشنل جرنلسٹس پینل کے امیدوار برائے صدارت سید توقیر آصف شاہ نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے۔ جب کہ ورکنگ جرنلسٹس پینل کے امیدوار برائے جنرل سیکرٹری افتخار احمد مغل 90میں سے 51، احسان جنجوعہ 53 ووٹ حاصل کر کے نائب صدر ، سید جواد نقوی53 ووٹ حاصل کر کے فناس سیکرٹری ، محمد اقبال خان 62 ووٹ حاصل کر کے انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔ پروفیشنل جرنلسٹس پینل رضوان سیٹھی نے 50ووٹ حاصل کر کے اپنے گروپ کی جانب سے واحد جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ حاصل کی ۔ کامیاب امیدواروں نے اپنے حامیوں کے ہمراہ ڈھول کی تھاپ پر شہر بھر کا چکر لگایا۔ دینہ شہر کے عوامی سماجی حلقوں نے ورکنگ جرنلسٹس پینل کی شاندار کامیابی پر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں