چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 17, 2025 7:21 صبح

جہلم (نعیم احمد بھٹی) رمضان المبارک قریب آتے ہی منافع خوروں نے لنگوٹ کس لیے ضرورت اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کا امکان

جہلم (نعیم احمد بھٹی) رمضان المبارک قریب آتے ہی منافع خوروں نے لنگوٹ کس لیے ضرورت اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کا امکان حسب سابق گھریلو ضروریات کی کئی اشیاء کے ریٹ دگنے ہوجائیں گے دوسری طرف انتظامیہ نے بھی منافع خوروں کے خلاف تیاری کر لی ڈپٹی کمشنر میثم عباس کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں اشیاء کے ریٹ کا بڑھنا سمجھ سے بالاتر ہے انتظامیہ ایسے منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ان ایکشن کرے یہ باتیں صرف میٹنگز کی حد تک ہی نظر آتی ہیں کہ اشیاء کے ریٹ کنٹرول میں ہیں  تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے قریب آتے ہی منافع خوروں نے بھی لنگوٹ کس لیے ضرورت اشیاء کے ریٹس دگنا  بڑھنے کا امکان حسب سابق رمضان المبارک میں کئی اشیاء کے ڈبل ہو جاتے ہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی ان کو روکنے میں ناکام نظر آتے ہیں جس کی ایک مثال یہ بھی ہے چھوٹے اور بڑے گوشت کی قیمت سرکاری نرخوں سے زائد لی جاتی ہے جس پر کبھی عمل درآمد نہیں کیا گیا سرکاری ریٹس پر کوئی بھی قصاب گوشت فروخت نہیں کرتا کئی مرتبہ نیوز کے زریعے انتظامیہ کی توجہ اس طرف مبذول کروائی گئی لیکن اس پر کبھی ایکشن نظر نہیں آیا اسی طرح حسب سابق اور حسب روایت کے مطابق رمضان المبارک میں کئی اشیاء کے ریٹ بڑھا دیے جائیں گے جبکہ دوسری طرف ڈپٹی کمشنر میثم عباس بھی ان ایکشن نظر آتے ہیں اور اس دفعہ رمضان المبارک میں قیمتیں بڑھنے پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ساتھ ڈپٹی کمشنر نے ایک میٹنگ بھی کی ہے اس میٹنگ کے ثمرات شہریوں کو ملتے ہیں یا نہیں یہ تو وقت آنے پر ہی معلوم ہوگا شہریوں کا اس موقع پر کہنا ہے کہ واحد ملک پاکستان ہے جہاں پر منافع خوری عروج پر ہوتی ہے کئی اشیاء کے نرخ بڑھا دیے جاتے ہیں جبکہ غیر مسلم حکمران رمضان المبارک میں مسلمانوں کو کئی اشیاء پر ریلیف دیتے ہیں دیکھتے ہیں کہ رمضان المبارک میں منافع خور ان ایکشن ہوتے ہیں یا انتظامیہ کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ان ایکشن نظر آتے ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا