
جہلم فورم اور وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن کے زیر انتظام "” شعور گرلز ووکیشنل سنٹر مفتیاں دینہ "” میں یتیم اور مستحق بچیوں کو باعزت روزگار کے لئے ہنر مند بنایا جا رہاہے ,بچیوں کو جدید دستکاری، کمپیوٹر، بیوٹی پارلر اور کروشیہ کے ایک سال اور چھے ماہ کے کورسز کروائے جا رہے ہیں انجنیئر حاجی صفدر علی آف کھوکھا(چئیرمین ویلفئیر پراجیکٹس جہلم فورم دینہ برانچ ) نے 10 یتیم اور مستحق بچیوں کی ایک سال کی تعلیمی کفالت کی ذمہ داری لی ہے،عوامی سیاسی، سماجی حلقوں نے انجنیئر حاجی صفدر علی کے اس اقدام کو سراہا ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے