
جہلم (نعیم احمد بھٹی)جہلم میں یو بی ایل برانچ کی اے ٹی ایم مشینیں کل سے بند مشین محلہ نمبر 3 جادہ برانچ اور کینٹ برانچ کی اے ٹی ایم مشینوں پر تالے شہری اپنی رقوم حاصل کرنے کے لیے بھی ذلیل و خوار شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں رقم کی ضرورت ہوتی ہے لیکن یو بی ایل بینک کے اکائنٹ ہولڈر صارفین کل سے زلیل و خوار ہو رہے ہیں شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق یو بی ایل بینک کی اے ٹی ایم مشینیں دو روز سے بند یو بی ایل برانچ کے اکاؤنٹ ہولڈر اپنی ہی رقوم حاصل کرنے کے لیے زلیل و خوار مشین محلہ نمبر 3 جادہ چوک اور کینٹ برانچ کی اے ٹی ایم مشینیں بند آج بھی جب شہری اپنی رقوم حاصل کرنے کے لیے گئے تو آگے سے اے ٹی ایم مشینوں پر تالے نظر آئے پیر کے روز مشین محلہ نمبر 3 اور جادہ برانچ رات گئے تک بند رہیں جبکہ منگل والے دن جی ٹی ایس چوک کینٹ برانچ کی دونوں اے ٹی ایم مشینیں بند پڑی تھیں یو بی ایل بینک کے اکاؤنٹ ہولڈر شہریوں کا کہنا ہے کہ چھٹی والے دن ہمیں رقم کی ضرورت تھی لیکن جب ہم بینک کی اے ٹی ایم مشین پر گئے تو وہاں پر تالے لگے ہوئے تھے جبکہ منگل کے روز بھی مشینیں بند ملی سول لائن ہر گئے تو وہاں پر اے ٹی ایم مشینیں چل تو رہی تھیں لیکن لمبی لائینیں لگی ہوئی تھیں ہم نے اے ٹی ایم کارڈ اسی لیے بنوائے ہیں کہ ہمیں ایمرجنسی طور پر رقم کی ضرورت ہو تو ہم اپنی رقم نکلوا لیں لیکن اکثر اوقات اے ٹی ایم مشینیں خراب ہی رہتی ہیں ہم تو اپنی رقوم ہی حاصل کرنے سے محروم رہتے ہیں شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے