
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ڈی ٹی او جہلم طارق شفیح نے فیلڈ ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس افسران و جوانوں میں افطاری تقسیم کی اور ان کے ساتھ روزہ افطار کیا،ڈی ٹی او جہلم نے ذمہ داری کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دینے پر تمام پولیس افسران کو شاباش دی اور کہا کہ روزے کی حالت میں ذمہ داری سے فرائض کی ادائیگی لائق تحسین عمل ہے محکمہ پولیس اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا بھی کروائی گئی،پولیس افسران و جوان ہم ایک فیملی کی طرح ہیں اور ہم سب نے مل کر تمام تر ذمہ داری احسن طریقے سے ادا کرنی ہیں آپ کو کسی بھی حوالے سے کوئی مسئلہ ہو آپ کسی بھی وقت رابطہ کر سکتے ہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو