چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 28, 2026 7:38 شام
تازہ ترین خبریں

واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ،ڈیسک ٹاپ ورژن پر زبردست فیچر جلد متعارف کرایا جائیگا

میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ کا سب سے خاص استعمال دوستوں اور اہل خانہ کو میسجز بھیجنےکے ساتھ ساتھ اس میں موجود وائس اور ویڈیو کال سپورٹ بھی ہے۔ لیکن اگر آپ واٹس ایپ کا ویب ورژن استعمال کررہے ہوں تو پھر ان ہی کالز کیلئے آپ کو بار بار موبائل اٹھانا پڑتا ہے کیوں کہ تاحال ویب ورژن میں وائس کال یا ویڈیو کال کا کوئی فیچر موجود نہیں تاہم واٹس ایپ اب جلد اس مشکل کو بھی ختم کرنے جارہا ہے۔ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق ایپ اپنے ویب کلائنٹ کیلئے وائس اور ویڈیو کالنگ فیچر متعارف کرانے کے لیے تیار ہے.ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کا نیا فیچر ویب ورژن میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کی آسانی کیلئے متعارف کروایا جارہا ہےجو کہ ویب کے حالیہ ورژن میں متعارف کروایاجاسکتاہے۔رپورٹ کے مطابق نیا فیچر فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے لیکن جلد ہی اسے صارفین کیلئے متعارف کروایا جائے گا جس کیلئے کسی حتمی تاریخ کا اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔ واٹس ایپ کی یہ نئی اپ ڈیٹ صارفین کو Chrome، Safari ، Edge جیسے براؤزرز سے براہ راست انفرادی اور گروپ کالز کرنے کی اجازت دے گی جس کے بعد ونڈوز یا میک او ایس صارفین کو واٹس ایپ کی ڈیسک ٹاپ ایپ کی ضرورت نہیں رہے گی۔یاد رہے کہ واٹس ایپ نے 2021 میں اپنے ڈیسک ٹاپ کالنگ فیچر کو شروع کیا تھا لیکن صارفین اس فیچر کو مخصوس ویب براؤزرز پر ہی استعمال کر سکتے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم( ادریس چودھری) رسولِ اکرم ﷺ کی ذاتِ مبارکہ اور حیاتِ طیبہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے کامل نمونہ ہے۔ آپ ﷺ کی سیرت ذاتی کردار، خاندانی تعلقات، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور معاشرتی معاملات میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ قرآنِ کریم کے پیغام کو سمجھنے کے ساتھ یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اللہ تعالیٰ کی ہدایات کو اپنی زندگی میں کس طرح عملی صورت دی۔ انہوں نے شرکاء کو قرآن و سیرت سے اپنا تعلق مضبوط بنانے اور ان تعلیمات کو روزمرہ زندگی میں اپنانے کی تلقین کی۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا شکاگو میں قونصل خانہ پاکستان اور سبیل سینٹر کے اشتراک سے سیرتِ طیبہ ﷺ کانفرنس سے خطاب

روز قیامت کی سختی میں جب لوگ ہوش میں ہوتے ہوئے بھی مدہوش ہونگے لیکن وہ جنہوں نے اپنی زندگیوں میں اتباع رسالت ﷺ اختیار کیا اور خود کو اسوہ حسنہ میں ڈھال لیا ایسے لوگوں کو رحمت الٰہی گھیر لی گی اور ان کو اس دن کا بھاری خوف غمگین نہیں کرے گا۔صحابہ کرام ؓ نے اس دعوی محبت کو عملی طور پر ثابت کر کے دکھایا۔یہ زمین و آسماں گواہ ہیں کہ ظاہری اسباب نہ ہونے کے باوجود انہوں نے اللہ پر توکل کر کے وہ کام کر دکھایا جو ظاہراًنہ ہو سکتا تھا۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا سانفرانسیسکو، اے ایم ایل مسجد میں جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب