چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 8, 2026 3:25 شام
تازہ ترین خبریں

عوامی مسائل کا فوری اور منصفانہ حل میری اولین ترجیح ہے۔اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر

*عوامی مسائل کا فوری اور منصفانہ حل میری اولین ترجیح ہے۔اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر*

جہلم(ظہیر عبّاس)تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم اور پنجاب حکومت کی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر کی کوششوں کو عوامی و صحافتی حلقوں نے قابلِ تحسین قرار دیا ہے۔ اسی سلسلے میں دو سینئر صحافیوں پروفیسر خورشید علی ڈار اور ظہیر عباس نے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ سے خصوصی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران غزالہ اصغر نے کہا کہ ریونیو میں اضافہ، عوامی مسائل کا فوری اور منصفانہ حل، اور فلاحی اقدامات کی مضبوطی ان کی بنیادی ترجیحات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین کو بااختیار اور با روزگار بنانے کے لیے مختلف این جی اوز کے ساتھ مل کر عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ خواتین کو معاشی اور سماجی طور پر مضبوط بنایا جا سکے۔اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے ڈی ایس پی سوہاوہ کے ساتھ مربوط حکمتِ عملی کے تحت کام جاری ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔صحافیوں نے غزالہ اصغر کی انتطامی کارکردگی، عوامی رابطہ مہم اور فلاحی جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے اقدامات سے سوہاوہ میں گورننس اور عوامی سہولیات کی فراہمی مزید مستحکم ہو رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی