
حضرت امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان روحانی تربیتی دورہ پر کراچی پہنچ گئے۔کراچی جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سالکین سلسلہ عالیہ کی کثیر تعداد نے اپنے محبوب شیخ کا استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ اس موقع پر کیپٹن امین ملک صدر تنظیم الاخوان سندھ،فرخ بشیر جنرل سیکرٹری تنظیم الاخوان سندھ ,لائق احمد سیکرٹری انفارمیشن سندھ،سلسلہ عالیہ کے خلیفہ مجاز رازونیاز،سفیان حمید ڈویژنل صدر الاخوان کراچی،جنرل سیکرٹری عابد نور کراچی ڈویژن،نصیر احمد امیر سلسلہ غربی کراچی نے اپنے شیخ کو خوش آمدید کہا۔ یاد رہے کہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کا کراچی میں بہت مصروف شیڈول طے ہے۔اس کے علاوہ مین پروگرام 14 دسمبر کو بعثت رحمت عالم ﷺ کے موضوع پر جلسہ سے خطاب بھی فرمائیں گے۔جس کا انعقاد تنظیم الاعوان سندھ نے کورنگی کراسنگ میں کیا ہے۔



















