چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 11, 2026 3:15 شام
تازہ ترین خبریں

جہلم// پروفیسر خورشید ڈار سے// مشیر صحت پنجاب میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی نے جہلم میں پولیو مہم کا افتتاح کر دیا، 2 لاکھ 29 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف*

*مشیر صحت پنجاب میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی نے جہلم میں پولیو مہم کا افتتاح کر دیا، 2 لاکھ 29 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف*

جہلم( پروفیسر خورشید ڈار)تفصیلات کے مطابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے صحت میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور سی ای او ہیلتھ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں 1100 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو 2 لاکھ 29 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ یہ انسداد پولیو مہم 2 سے 5 فروری تک 4 روز جاری رہے گی، جس کے دوران سرکاری ہسپتالوں، پبلک مقامات، شاپنگ مالز اور دیگر مصروف علاقوں میں بھی خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ گھر گھر جا کر بچوں تک رسائی کو بھی یقینی بنایا جائے گا تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے۔مشیر صحت نے والدین سے اپیل کی کہ وہ قومی فریضہ سمجھتے ہوئے پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن، سی ای او ہیلتھ میاں مظہر حیات اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جہلم کو پولیو فری بنانے میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی مسلسل محنت اور مؤثر حکمت عملی نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر زاہد تنویرمیڈکل ، ڈاکٹر جواد ڈار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ،ڈاکٹر مسعود منور سرویلنس آفیسر عالمی ادارہ صحت اور محکمہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے دوروں پر سوئی گیس کا سسٹم بھی کولیپس کر گیا شہر کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک گیس غائب خواتین کو کھانا پکانا مشکل ہوگیا دن رات کئی کئی گھنٹوں تک گیس آتی ہی نہیں حکومت گیس کے بحران کو حل نہ کر سکی

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی