چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 8, 2026 8:28 صبح
تازہ ترین خبریں

واٹس ایپ صارفین کیلئے بہترین سکیورٹی فیچر متعارف

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کی سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسٹرکٹ اکاؤنٹ سیٹنگز نامی یہ فیچر سائبر اٹیک اور اسپائی وئیر کے خطرات کا سامنا کرنے والے صارفین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔اس فیچر کے تحت خودکار طور پر سخت ترین پرائیویسی کنٹرولز کا اطلاق صارفین کے اکاؤنٹ پر ہوتا ہے۔واٹس ایپ کے مطابق یہ سیٹنگز نامعلوم کانٹیکٹس کی جانب سے بھیجی گئی اٹیچمنٹس اور دیگر میڈیا فائلز کو بلاک کرے گی۔کمپنی نے بتایا کہ یہ نیا فیچر صحافیوں اور عوامی شخصیات کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جن کے لیے سائبر اٹیک کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔یہ فیچر صارف کے اکاؤنٹ کو لاک ڈاؤن موڈ میں منتقل کر دے گا اور مخصوص فنکشنز کو محدود کردے گا۔اس فیچر کو صارفین سیٹنگز میں جاکر پرائیویسی اور ایڈوانسڈ میں جاکر ان ایبل کرسکتے ہیں۔یہ نیا فیچر متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور تمام صارفین کو آنے والے ہفتوں میں دستیاب ہوگا۔واٹس ایپ کی جانب سے ایپ کے سکیورٹی انفرا اسٹرکچر کو بھی بہتر بنایا جار ہا ہے اور رسٹ پروگرامنگ لینگوئج کو اپنایا جا رہا ہے تاکہ پلیٹ فارم پر تصاویر، ویڈیوز اور میسجز کو زیادہ تحفظ مل سکے۔کمپنی کے مطابق رسٹ ایسی میموری سیف لینگوئج ہے جسے سی پلس پلس میڈیا لائبریری کے ساتھ تیار کیا گیا تاکہ میڈیا فائلز کو تحفظ مل سکے۔واٹس ایپ نے ایپ میں موجود سی پلس پلس کوڈ کی ایک لاکھ 60 ہزار لائنوں کو رسٹ پروگرامنگ کی 90 ہزار لائنوں سے بدل دیا ہے جس سے سسٹم کی کارکردگی بہتر ہوئی جبکہ میموری یوز ایج کا رن ٹائم کم ہوگیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی