چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

ستمبر 20, 2026 8:40 صبح

جہلم (مشرف جنجوعہ) جماعت اسلامی پاکستان ہفتہ یکجہتی کشمیر 30 جنوری تا 5 فروری بھرپور طریقے سے منا رہی ہے,ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری

جہلم (مشرف جنجوعہ) جماعت اسلامی پاکستان ہفتہ یکجہتی کشمیر 30 جنوری تا 5 فروری بھرپور طریقے سے منا رہی ہے ، ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا ، ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پنجاب شمالی کی جانب سے پورے صوبے میں کشمیر کی موجودہ صورتحال اور حقِ خودارادیت کے لیے ہفتہ یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے اسی طرح جہلم میں بھی 5 فروری کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے تیاریاں جاری ہیں ، یاد رہے کہ 5 فروری کا دن منانے کی اپیل پہلی مرتبہ 1990ء میں جماعت اسلامی کے اس وقت کے امیر قاضی حسین احمد نے کی تھی جس پر اس وقت کی پیپلز پارٹی کی مرکزی حکومت نے بھی سرکاری طور پر اس دن کو منانے کا اعلان کیا اور اس کے بعد سے ہر سال باقاعدگی سے ہو رہا ہے ، 5 فروری کو سرکاری چھٹی ہوتی ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان اس دن جو منا کر کشمیری بھائیوں کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جاتا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم پروفیسر خورشید علی ڈار کی رپورٹ کے مطابق۔۔۔۔مبارک حضرت بابا سید فضل الہی شاہ ہمدانی المعروف حضرت بابا فضل شاہ سرکار چھجہ شریف۔ گزشتہ روز آستانہ عالیہ فریدیہ غوثیہ صابریہ خواجہ ٹاون منگلا روڈ دینہ میں سالانہ عرس مبارک حضرت بابا سید فضل الہٰی شاہ ہمدانی ،زیر صدارت جناب صاحبزادہ غلام سرور شاہ ہمدانی کا انعقاد

تازہ ترین خبریں