چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 10, 2026 3:03 شام
تازہ ترین خبریں

جہلم// پروفیسر خورشید ڈار سے۔سینیئر صحافیوں کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سے ملاقات، عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو

*سینیئر صحافیوں کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سے ملاقات، عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو*

جہلم(پروفیسر خورشید ڈار)تفصیلات کے مطابق سینیئر صحافی پروفیسر خورشید علی ڈار اور ظہیر عباس نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی سے ملاقات کی، جس میں ضلع جہلم میں انتظامی امور اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایات کی روشنی میں ہائی رائز بلڈنگ مالکان کے ساتھ اجلاس منعقد کیا گیا ہے، جس میں انہیں حفاظتی اقدامات مکمل کرنے کے لیے 15 دن کی مہلت دی گئی ہے۔ مقررہ مدت میں احکامات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر تحصیل دینہ کے مسائل بھی زیر بحث آئے، خصوصاً حلقہ ٹھیکریاں جسے کمپیوٹرائزڈ کیا جا چکا ہے مگر اس کے باوجود متعدد کھیوٹ بلاک ہونے کی شکایات سامنے آئیں۔اس حوالے سے اسباب اور ممکنہ حل پر گفتگو کی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ متاثرہ افراد براہِ راست ان کے دفتر سے رجوع کریں تا کہ مسائل کا فوری ازالہ کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیل داروں کو جلد کھلی کچہریوں کے انعقاد کی ہدایات دی جائیں گی تاکہ عام آدمی کو ریونیو معاملات میں سہولت اور ریلیف مل سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے باشعور رویہ اپنائیں، کیونکہ ٹیکس کی بروقت ادائیگی سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو تقویت ملتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے دوروں پر سوئی گیس کا سسٹم بھی کولیپس کر گیا شہر کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک گیس غائب خواتین کو کھانا پکانا مشکل ہوگیا دن رات کئی کئی گھنٹوں تک گیس آتی ہی نہیں حکومت گیس کے بحران کو حل نہ کر سکی

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی