
فائل فوٹو
جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم شہر کے مرکزی علاقے مجاہد آباد میں غیر قانونی ریڑھی بازار قائم ریڑھی بازار جادہ اور شاندار چوک میں مخصوص کرنے کے باوجود مجاہد آباد میں غیر قانونی ریڑھی بازار قائم ہوچکا وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات ہوا میں پیرا فورس ناکام جبکہ دوسری طرف شہری پریشان شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات ہوا میں غیر قانونی ریڑھی بازار مجاہد آباد میں قائم جبکہ وزیر اعلیٰ کے احکامات کے مطابق ریڑھی بازار جادہ اور شاندار چوک کے نزدیک قائم کیے گئے مجاہد آباد میں ریڑھی بازار قائم ہونا انتظامیہ کے لیے بھی لمحہ فکریہ اور بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ذرائع کے مطابق ان کو کچھ بااثر شخصیات کی پشت پناہی بھی حاصل ہے پیرا فورس بھی ان کو روکنے میں ناکام اہل علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ مچھلی منڈی بن چکی اور یہ ریڑھی بان دن بدن یہاں پر گندگی اور غلاظت کے ڈھیر بھی بڑھا رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ پیرا فورس کہاں ہے انتظامیہ کہاں ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میر رضا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے



















