
دینہ: گجر برادری کی نامور شخصیت چودھری محمد افضل( افضل فوٹو گرافر ) علالت کے بعد دینہ میں انتقال کر گئے
دینہ( ادریس چودھری ) گجر برادری کی ممتاز شخصیت ، چودھری تبریز افضل ، چودھری عمر افضل کے والد محترم چودھری محمد افضل (افضل فوٹو گرافر ) علالت کے بعد دینہ میں انتقال کر گئے ۔ ان کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں دھنیالہ تحصیل دینہ میں ادا کی گئی ۔ نمازِ جنازہ میں علاقے بھر سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ بعد ازاں مرحوم چودھری افضل کو مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔



















