
دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ مین بازار کو ماڈرن بازار بنانے کے سلسلے میں کام کرنے سے قبل تمام انتظامات کا جائزہ لینے واپڈا اور میونسپل کمیٹی ٹیم کا بازار کا دورہ، جس پر باقاعدہ آئندہ چند روز میں کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کے ویژن کے مطابق بازاروں کو ماڈل بازار بنانے کے لیے کام کا آغاز کیا جا رہا ہے جبکہ دینہ میں بھی مین بازار کو ماڈرن بازار بنانے کے سلسلے میں ایس ڈی او واپڈا دینہ لائن سپرینٹینڈنٹ ٹھیکیدار آئیکسو اور میونسپل کمیٹی دینہ کے انجینئر حافظ عامر نے بازار کا دورہ کیااور کام شروع کرنے سے قبل تمام معاملات کا جائزہ لیا جس پر آئندہ چند روز تک کام کا آغاز کر دیا جائے گا جس میں مین بازار دینہ کو خوبصورت بازار بنانے کے لیے دوکانوں کے آگے خوبصورت یکسان شیڈ بجلی اور پی ٹی سی ایل کی تاروں کو زیر زمین منتقل کیا جائے گا تاکہ بازار کا حسن بحال ہو سکے اور حادثات سے بھی بچاؤ کا عمل ہو سکے اور خوبصورتی کے اضافہ کے لیے ٹف ٹائل بھی لگائی جائے گی تاکہ پیدل چلنے والوں میں آسانی ہو سکے سمیت دیگر کاموں پر آغاز کیا جائے گا۔



















