
جہلم (نعیم احمد بھٹی) غیر قانونی طور پر کریش پلانٹ چلانے کا سلسلہ جاری ذرائع کے مطابق پابندی کے باوجود بااثر کریش مالکان ریڈ زون سے پتھر نکال کر منگلا ڈیم کی بنیادوں کو کھوکھلا کرکے لاکھوں زندگیوں کو داؤ پر لگا رہے ہیں ریڈ زون کی حدود سے غیر قانونی طور پر پتھر اٹھا کر ریڈ زون کی حدود میں کریشن پلانٹس چلانے والے بااثر افراد کے سامنے جہلم کے تمام محکموں کے افسران بھی بے بس نظر آتے ہیں شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طور پر کریش پلانٹ کے زریعے پتھر نکالنے کا سلسلہ جاری ذرائع کے مطابق کریش مالکان پابندی لگنے کے باوجود بھی یہ غیر قانونی کام جاری رکھے ہوئے ہیں شہریوں کا کہنا ہے ریڈ زون سے غیر قانونی طور پر پتھر نکال کر منگلا ڈیم کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا جا رہا ہے جس سے لاکھوں انسانی زندگیوں کو خطرات بھی لاحق ہوگئے ہیں کیا محکمے بھی میٹھی نیند سو رہے ہیں شہریوں کا سوال ؟ حالانکہ سابق ڈپٹی کمشنرز حضرات نے کئی بار ان کریش پلانٹ مالکان کو اس کام سے روک دیا اور ان کو بھاری جرمانہ بھی کیا لیکن اس کے باوجود یہ کریش پلانٹ مالکان غیر قانونی طور پر پتھر نکال رہے ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن سے مطالبہ کیا ہے کہ ان غیر قانونی طور پر کریش پلانٹ چلانے والے مالکان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے اور لاکھوں انسانی جانوں کو لاحق خطرات سے بچایا جائے


















