
جہلم//پروفیسر خورشید علی ڈار کی رپورٹ کے مطابق۔رب کائنات جب اپنے بندے پر مہربان ہوتا ہے تو اس سے عظیم کام سر انجام دلواتا ہے یہ سب کچھ اس کی قربت کی بناء پر ہی ممکن ہے سرمد ہسپتال کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ہمہ وقت انسانیت کی خدمت کرنے میں مصروف رہتا ہے۔۔۔ 10 فروری اسی سلسلے کی کڑی ہے۔2002 سے پیدائشی کٹے ہوئے ہونٹوں کا علاج سرمد ہسپتال میں ہو رہا ہے۔۔ نورانی اور کلیپ ہسپتال لاہور کے مشترکہ تعاون سے ننھے بچوں کو صحت مند بنانے میں مصروف ہیں۔ پروفیسر غلام قادر فیاض پلاسٹک سرجن کے زیر نگرانی پیدائشی کٹے ہونٹوں کا علاج ہو رہا ہے ڈاکٹر حفیظ الرحمن کو یہ خدمات سرانجام دیتے ہوئے 25 سال ہو چکے ہیں۔لاکھوں بچوں کا فری آپریشن ہو چکا ہے کھانے پینے اور ٹرانسپورٹ کی سہولت بذمہ سرمد ہسپتال ہوتی ہے اج صبح سویرے ہی سینکڑوں متاثرہ بچے سرمد ہسپتال پہنچ گئے ان کے بیٹھنے کے لیے انتہائی معیاری انتظامات تھے۔ بچوں کے لواحقین سرمد ہسپتال کی انتظامیہ سے انتہائی مطمئن تھے ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے بچوں کے لواحقین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم یہ فرض کی ادائیگی صرف آللہ کی خوشنودی کی خاطر کر رہے ہیں آپ کا علاج کروانا آپ کا استحقاق ہے۔




















