چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

ستمبر 11, 2026 7:11 شام
تازہ ترین خبریں

جہلم(نعیم احمد بھٹی) ڈی ایس پی ٹریفک کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ؟ شہر بھر میں بغیر نمبر پلیٹ کے چلنے والے چنگ چی رکشوں کی بھرمار ڈرائیور وارداتیں کرنے لگے، شہریوں کے لیے خطرے کا باعث بننے لگے

جہلم (نعیم احمد بھٹی) ڈی ایس پی ٹریفک کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ؟ شہر بھر میں بغیر نمبر پلیٹ کے چلنے والے چنگ چی رکشوں کی بھرمار ڈرائیور وارداتیں کرنے لگے اور شہریوں کے لیے خطرے کا باعث بننے لگے چند روز پہلے جادہ روڈ سے ایک خاتون کچھ سامان لے کر رکشہ پر بیٹھی اور جب شاداب روڈ پر اتری تو رکشے والے نے رکشہ بھگا لیا کیمرے میں آنے کے باوجود تھانہ سٹی پولیس ابھی تک رکشہ ڈرائیور کی شناخت نہ کر سکی ذرائع کے مطابق بغیر نمبر رکشہ چلانے والے کئی لوگ نوسر بازی کرنے لگے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کہاں ہے ڈی ایس پی ٹریفک کی کارکردگی کیا ہے کیا بغیر نمبر پلیٹ کے صرف موٹر سائیکل سواروں کے ہی چالان ہوں گے ان چنگ چی مافیا کے آگے ٹریفک پولیس بے بس کیوں ہے ان کے چالان کیوں نہیں ہوتے تین سے چار سو چنگ چی رکشہ بغیر نمبر کے شہر کی سڑکوں پر کیسے رواں دواں ہیں کوئی بڑا ایکسیڈینٹ کریں تو ان کو ٹریس کون کرے گا شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیق احمد چوہدری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں بغیر نمبر پلیٹ کے رکشے سڑکوں پر رواں دواں کوئی پوچھنے والا نہیں چالان صرف بغیر نمبر کے موٹر سائیکل سوار کا ہوگا ڈی ایس پی ٹریفک کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان چند روز پہلے ایک خاتون جادہ روڈ سے کچھ گھریلو سامان لے کر رکشہ پر بیٹھی تو شاداب روڈ پر اترنے کے بعد چنگ چی رکشہ ڈرائیور نے رکشہ بھگا لیا خاتون شور مچاتی رہ گئی خاتون کا کہنا ہے کہ 15000 روپے کا سامان تھا جو رکشہ ڈرائیور لے اڑا شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی ٹریفک کی کارکردگی کیا ہے ٹریفک پولیس کہاں ہے کیا ٹریفک پولیس صرف موٹر سائیکل سواروں کے چالان ہی کرے گی اس وقت تین سے چار سو کے قریب بغیر نمبر کے چنگ چی رکشہ سڑکوں پر رواں ہیں وہ کیسے بغیر نمبر کے چل رہے کیا ٹریفک پولیس ان کے آگے اتنی ہی بے بس ہے کہ وہ ان کے چالان نہیں کر سکتی ان کے رکشوں کو تھانوں میں بند نہیں کر سکتی کیا ٹریفک پولیس کا قانون صرف موٹر سائیکل سواروں پر ہی چلتا ہے شہریوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں میں بغیر نمبر کے رکشے آنے کے باوجود کیسے ٹریس کیے جائیں گے وارداتیں بڑھنے لگی ہیں اور اگر خدا نخواستہ یہ کوئی بڑا ایکسیڈینٹ کر کے بھاگ جائیں تو پھر کون ان کو پکڑے گا شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیق احمد چوہدری سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں بغیر نمبر کے چلنے والے ان چنگ چی رکشوں کے خلاف فوری طور پر ایکشن لیا جائے اور ان کو تھانوں میں بند کیا جائے تاکہ وارداتوں کا سلسلہ رک سکے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

بہترین تبلیغ یہ ہے کہ ہم خود عملی طور پر اپنا وہ کردار اختیار کریں جس کا دوسرے کو بتا رہے ہیں کیونکہ اگرہم ممبر پر بیٹھ کر بیان کریں اور اپنا عمل اس سے مختلف ہو تو پھر اس تبلیغ کا اثر نہ ہو گا۔آج بھی مجاہدین جان اللہ کے سپرد کرتا ہے تو اس کے بارے حکم ہے کہ اسے مردہ نہ کہو وہ اللہ کے ہاں سے رزق پاتا ہے تو جو اللہ کا نبی اور رسول ہے اس کا مقام کیا ہوگا۔موت کے بھی درجے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطا ب۔

میر پور(آصف محمود چوہدری) میر پور اور ارد گرد کے علاقوں میں پیزا شوارما سینٹروں اور دیگر پکوان سینٹروں میں فروزن چکن ناقص چٹنیاں ٹومیٹو کیچپ اور دیگر چیزیں اکثر جگہ پر استعمال کی جانے لگی- عوام کی صحت سے کھیل کر اعلیٰ پکوان کے نام پر چند لوگ اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف جب کہ ناقص تیل گھی بھی استعمال کیے جانے لگا محکمہ فوڈز کے ذمہ داران نوٹس لیں عوامی مطالبہ

دینہ (نثار احمد مغل سے )فارابی فاؤنڈیشن ھائی سکول دینہ نے اپنی سابقہ روایات کو بر قرار رکھتے ھوئے راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے نویں کلاس کی طالبہ طیبہ نور اورطلبہ میں محمد عبداللہ نے ضلع جہلم میں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے تحصیل دینہ بھر میں دوسری پوزیشن اور سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے سکول کے معیار کو بر قرار رکھا

نبوت رسالت کی عظیم الشان عمارت میں آپ ﷺ کی بعثت مبارکہ اُس اینٹ کی مانند ہے جس نے اس عمارت کی تکمیل فرمائی اور ختم نبوت پر اپنی مہر ثبت فرمائی۔اب قیامت تک کوئی نبی نہیں آئے گا۔اس ماہ مبارک ربیع الاول میں آپ ﷺ کی ولادت با سعات پر اکثریت 9 ربیع الاول پر متفق ہے اور 12 ربیع الاول کو آپ ﷺ داردنیا سے پردہ فرما گئے اس پر سب کا اتفاق ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا مرکز دارالعرفان منارہ میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس میں خواتین وحضرات کی بڑی تعداد سے خطاب۔

آج کے مسائل کا حل اسلامی نظام معیشت میں ہے۔غیر اسلامی نظام معیشت میں دولت ایک جگہ اکٹھی ہونا شروع ہو جاتی ہے باقی جگہ پر مفلسی اور غربت آجاتی ہے۔اسلامی نظام معیشت دولت کو ایک جگہ رکنے نہیں دیتا۔کیونکہ جو سال بھر پیسہ استعمال نہیں ہوا اس پر زکوۃ لاگو ہو جاتی ہے۔جس میں مستحق کا حصہ اس کو ملتا ہے۔اسی طرح عشر ہے،صدقہ و خیرات،قربانی کی کھالیں وغیرہ شامل ہیں جس سے مستحق لوگوں تک ان کا حصہ پہنچتا رہتا ہے۔ان امور کو اگر معاشرے پر نافذ کیا جائے تو پیسہ ایک جگہ نہیں رکتا۔حقدار تک اس کا حق پہنچ جاتا ہے۔جب بندہ پیسہ جمع نہیں کرے گا تو کاروبار کرے گا جس سے لوگوں کو روزگار ملے گا اور معاشرے میں خوشحالی آئے گی۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔

بعثتِ رحمتِ عالم ﷺ کانفرنس زیرِ صدارت و خصوصی خطاب:حضرت امیر عبدالقدیر اعوان دامت برکاتہم العالیہ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان الحمدللہ! سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے تحت ہر سال کی طرح امسال بھی ملک بھر میں بعثتِ رحمتِ عالم ﷺ کانفرنسز کا سلسلہ جاری ہے۔ فیصل أباد ۔ بہاولپور ۔ وہاڑی ۔ ڈیرہ نور ربانی کھر اور گوجرانوالہ میں کامیاب اجتماعات کے بعد ابان شاء اللہ 6 ستمبر بروز اتوار دن 11 بجےدارالعرفان منارہ تحصیل کلر کہار ضلع چکوال میں عظیم الشان بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے

میرپورمنگلا(آصف محمود چوہدری) منگلا ہیملٹ کا سرکاری بنیادی مرکز صحت علاقہ کے مریضوں کو کم وسائل میں بہترین سہولتیں مہیا کرنے لگا میڈیا میں نشاندہی کے بعد مخیر حضرات کے تعاون سے اور حکومتی فنڈ سے مرکز کی حالت بہتر سے بہتر ہونے لگی سٹاف بہترین طریقے سے مریضوں کو طبی سہولیات دینے میں مصروف