چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 14, 2026 6:38 شام
تازہ ترین خبریں

79ویں یوم ِ آزادیِ پاکستان کے موقع پر مرکز دار العرفان منارہ میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد ۔ بڑی تعداد میں سالکین کی شرکت،حضرت امیر عبد القدیر اعوان کے دستِ مبارک سے پرچم کشائی کی گئی

79 ویں یوم ِ آزادیِ پاکستان کے موقع پر مرکز دار العرفان منارہ میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد ۔ بڑی تعداد میں سالکین کی شرکت،حضرت امیر عبد القدیر اعوان کے دستِ مبارک سے پرچم کشائی کی گئی

جہلم( ادریس چودھری) 79 ویں یوم ِ آزادیِ پاکستان کے موقع پر مرکز دار العرفان منارہ میں ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں بڑی تعداد میں سالکین نے شرکت کی۔ تقریب کا آغازتلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا اور حضرت امیر عبد القدیر اعوان صاحب کے دستِ مبارک سے پرچم کشائی کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حضرت امیر عبد القدیر اعوان صاحب نے فرمایا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ ایک عظیم نعمت اور ایک پاک سرزمین ہے۔ اس وطن کی آزادی، سلامتی، استحکام اور ترقی کا تحفظ ہر پاکستانی کی قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ یومِ آزادی صرف 14 اگست کو منانے کا نام نہیں، بلکہ ہر فرد کو اپنی عملی زندگی میں دیانت، امانت، محنت، قانون کی پاسداری اور اعلیٰ کردار کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ حقیقی حب الوطنی یہ ہے کہ ہر شہری اپنے حصے کی ذمہ داری پوری ایمانداری سے ادا کرے اور وطنِ عزیز کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔ حضرت امیر عبد القدیر اعوان صاحب نے مزید فرمایا کہ مضبوط کردار، قومی اتحاد، باہمی احترام اور خدمتِ خلق ہی ایک مضبوط، پُرامن اور خوشحال پاکستان کی بنیاد ہیں۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی، افواجِ پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ وطنِ عزیز کی خدمت، قومی یکجہتی کے فروغ اور ایک مضبوط پاکستان کی تعمیر کے لیے ہمیشہ اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ یہ پیغام قومی جذبے، یکجہتی اور ذمہ دارانہ کردار کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے دوروں پر سوئی گیس کا سسٹم بھی کولیپس کر گیا شہر کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک گیس غائب خواتین کو کھانا پکانا مشکل ہوگیا دن رات کئی کئی گھنٹوں تک گیس آتی ہی نہیں حکومت گیس کے بحران کو حل نہ کر سکی

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے دوروں پر سوئی گیس کا سسٹم بھی کولیپس کر گیا شہر کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک گیس غائب خواتین کو کھانا پکانا مشکل ہوگیا دن رات کئی کئی گھنٹوں تک گیس آتی ہی نہیں حکومت گیس کے بحران کو حل نہ کر سکی