
*اہلیان کنوھا اور گردونواح کے علاقوں کے لیےخوشخبری* الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپزیرِ نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی۔ ان شاء الله بروز اتوار 16 اگست 2026 بمقام : اقراء سکولنگ سسٹم کنوھا تحصیل کلر سیداں ضلع راولپنڈی میں 10 بجے سے مریضوں کا فری چیک اپ کیا جائے گا اور ان شاءاللہ فری میڈیسن بھی فراہم کی جائیں گی۔سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ٹیم مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے.یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاٶنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی خود فرماتے ہیں.



















