
جہلم: تحفظِ حرمین شریفین اور استحکامِ پاکستان کے لیے آل پاکستان اہلِ حدیث کانفرنس 15 نومبر کو مینارِ پاکستان لاہور میں منعقد ہوگی، چھاؤنی چوک جہلم میں دیو قامت تشہیری فلیکس نصب

جہلم (رپورٹ: ادریس چودھری)مرکزی جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے زیرِ اہتمام 15 نومبر بروز اتوار مینارِ پاکستان لاہور میں عظیم الشان ’’آل پاکستان اہلِ حدیث کانفرنس‘‘ منعقد ہو رہی ہے، جس کی تشہیری مہم کے سلسلے میں چھاؤنی چوک جہلم میں ڈاکٹر فیض احمد بھٹی، چیئرمین ابنِ عباس اسلامک ریسرچ سینٹر جہلم کی جانب سے ایک دیو قامت فلیکس نصب کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ یہ کانفرنس خصوصی طور پر تحفظِ حرمین شریفین اور استحکامِ پاکستان کے عظیم مقاصد کے تحت منعقد کی جا رہی ہے، جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے ممتاز زعماء، علماء کرام، شیوخ، دانشور اور مفکرین شرکت کریں گے۔حرمین شریفین کے تقدس اور نظریہ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جہلم سے بھی کارکنان کی ایک بڑی تعداد کانفرنس میں شرکت کرے گی۔ اس حوالے سے جہلم سمیت ملک بھر میں مذہبی و سماجی حلقوں میں بھرپور جوش و خروش پایا جا رہا ہے جبکہ ملک کے مختلف حصوں سے قافلے مینارِ پاکستان لاہور کی جانب روانہ ہو رہے ہیں۔



















