چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

ستمبر 11, 2026 5:59 شام
تازہ ترین خبریں

تصدیق شدہ مضمون : از استاد العلماء ڈاکٹر فیض احمد بھٹی صاحب *استاد کے ساتھ بغاوتی رویہ اختیار کرنے کے دس نقصانات

تصدیق شدہ مضموناز استاد العلماء ڈاکٹر فیض احمد بھٹی صاحب *استاد کے ساتھ بغاوتی رویہ اختیار کرنے کے دس نقصانات**1️⃣ علم سے برکت اٹھا لی جاتی ہے:* بغاوتی ذہن کا حامل شاگرد، تعلیم تو حاصل کر لیتا ہے، مگر اس کا علم نفع نہیں دیتا۔*2️⃣ فہمِ سلیم سے محرومی:* کتابیں تو اس کے سامنے ہوتی ہیں، مگر رسوخیِ مفہوم دل میں نہیں بیٹھٹی۔*3️⃣ ادب ختم تو علم کی افادیت بھی ختم:* جب کسی طالب علم کے دل سے اساتذہ کا ادب غائب ہوتا ہے، تو پھر علم بھی رخصت ہو جاتا۔*4️⃣ گمراہی کا راستہ سامنے آ جاتا ہے:* کیونکہ استاد کے بغیر طالبِ علم اپنی رائے کو عقلِ کُل سمجھ بیٹھتا ہے۔ اور یوں اکثر معاملات میں بہک جاتا ہے۔*5️⃣ غرور اور خود پسندی پیدا ہو جاتی ہے:* وہ خود کو سب سے زیادہ سمجھدار، قابل اور اعلی صلاحیتوں کا مالک تصور کرنے لگتا ہے۔ دوسرے اسے ہیچ لگتے ہیں۔ نتیجتاً وہ لوگوں کے دلوں سے اتر جاتا ہے۔*6️⃣ حقیقی اصلاح سے محرومی:* کیوں کہ وہ استاد سے بغاوتی رویہ اپناتے ہوئے اس کی باتوں کو اہمیت نہیں دیتا۔ نتیجتاً استاد کی تنبیہ اور اصلاح نہ ملنے سے اس کی غلطیاں زیادہ اور پختہ ہوتی جاتی ہیں۔*7️⃣ علم عملی پہلو سے دور ہو جاتا ہے:* مطلب اس کی زبان پر علمی باتیں تو آتی جاتی رہتی ہیں، مگر اس کی زندگی میں عملی اثر نہیں ہوتا۔ *8️⃣ اس کی شخصیت بے وقار ہو جاتی ہے:* ایسے شخص کی بات کو اہلِ علم سنجیدگی سے نہیں لیتے۔ جبکہ معاشرے میں اس کا وقار مجروح ہو جاتا ہے۔*9️⃣ فیضِ استاد سے محرومی:* ایسا شاگرد استاد کی دعاوں، مشوروں، توجہ اور نسبت سے محروم ہو جاتا ہے۔ *🔟 دنیا و آخرت میں نقصان:* نہ اسے دنیا میں علمی مقام و مرتبہ ملتا ہے اور نہ ہی آخرت میں سرخروئی ہوتی ہے۔*خلاصہ کلام یہ کہ:* جو شاگرد اپنے استاد کے سامنے احترام نگاہ جھکاتا ہے، وہ علم و عمل میں بلند و بالا ہو جاتا ہے، لوگوں کے دلوں میں اتر جاتا ہے۔اور جو استاد کے سامنے تکبرانہ اور بغاوتانہ رویہ اختیار کرتا ہے،،، وہ علم و عمل کی اصل روح کھو بیٹھتا ہے اور اپنی عزت پر بھی پانی پھیر لیتا ہے۔ایک مشہور مقولہ ہے:*با ادب بانصیب، بے ادب بے نصیب*منجانب:حافظ محمد امجد جٹ سراءمہتمم مدرسہ علی المرتضیٰ اہلحدیث رجسٹرڈموضع دھن دریائے ستلج پار کونسل رکن پورہ ہٹھاڑ کنگن پور(چونیاں قصور)

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

بہترین تبلیغ یہ ہے کہ ہم خود عملی طور پر اپنا وہ کردار اختیار کریں جس کا دوسرے کو بتا رہے ہیں کیونکہ اگرہم ممبر پر بیٹھ کر بیان کریں اور اپنا عمل اس سے مختلف ہو تو پھر اس تبلیغ کا اثر نہ ہو گا۔آج بھی مجاہدین جان اللہ کے سپرد کرتا ہے تو اس کے بارے حکم ہے کہ اسے مردہ نہ کہو وہ اللہ کے ہاں سے رزق پاتا ہے تو جو اللہ کا نبی اور رسول ہے اس کا مقام کیا ہوگا۔موت کے بھی درجے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطا ب۔

میر پور(آصف محمود چوہدری) میر پور اور ارد گرد کے علاقوں میں پیزا شوارما سینٹروں اور دیگر پکوان سینٹروں میں فروزن چکن ناقص چٹنیاں ٹومیٹو کیچپ اور دیگر چیزیں اکثر جگہ پر استعمال کی جانے لگی- عوام کی صحت سے کھیل کر اعلیٰ پکوان کے نام پر چند لوگ اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف جب کہ ناقص تیل گھی بھی استعمال کیے جانے لگا محکمہ فوڈز کے ذمہ داران نوٹس لیں عوامی مطالبہ

دینہ (نثار احمد مغل سے )فارابی فاؤنڈیشن ھائی سکول دینہ نے اپنی سابقہ روایات کو بر قرار رکھتے ھوئے راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے نویں کلاس کی طالبہ طیبہ نور اورطلبہ میں محمد عبداللہ نے ضلع جہلم میں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے تحصیل دینہ بھر میں دوسری پوزیشن اور سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے سکول کے معیار کو بر قرار رکھا

نبوت رسالت کی عظیم الشان عمارت میں آپ ﷺ کی بعثت مبارکہ اُس اینٹ کی مانند ہے جس نے اس عمارت کی تکمیل فرمائی اور ختم نبوت پر اپنی مہر ثبت فرمائی۔اب قیامت تک کوئی نبی نہیں آئے گا۔اس ماہ مبارک ربیع الاول میں آپ ﷺ کی ولادت با سعات پر اکثریت 9 ربیع الاول پر متفق ہے اور 12 ربیع الاول کو آپ ﷺ داردنیا سے پردہ فرما گئے اس پر سب کا اتفاق ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا مرکز دارالعرفان منارہ میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس میں خواتین وحضرات کی بڑی تعداد سے خطاب۔

آج کے مسائل کا حل اسلامی نظام معیشت میں ہے۔غیر اسلامی نظام معیشت میں دولت ایک جگہ اکٹھی ہونا شروع ہو جاتی ہے باقی جگہ پر مفلسی اور غربت آجاتی ہے۔اسلامی نظام معیشت دولت کو ایک جگہ رکنے نہیں دیتا۔کیونکہ جو سال بھر پیسہ استعمال نہیں ہوا اس پر زکوۃ لاگو ہو جاتی ہے۔جس میں مستحق کا حصہ اس کو ملتا ہے۔اسی طرح عشر ہے،صدقہ و خیرات،قربانی کی کھالیں وغیرہ شامل ہیں جس سے مستحق لوگوں تک ان کا حصہ پہنچتا رہتا ہے۔ان امور کو اگر معاشرے پر نافذ کیا جائے تو پیسہ ایک جگہ نہیں رکتا۔حقدار تک اس کا حق پہنچ جاتا ہے۔جب بندہ پیسہ جمع نہیں کرے گا تو کاروبار کرے گا جس سے لوگوں کو روزگار ملے گا اور معاشرے میں خوشحالی آئے گی۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔

بعثتِ رحمتِ عالم ﷺ کانفرنس زیرِ صدارت و خصوصی خطاب:حضرت امیر عبدالقدیر اعوان دامت برکاتہم العالیہ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان الحمدللہ! سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے تحت ہر سال کی طرح امسال بھی ملک بھر میں بعثتِ رحمتِ عالم ﷺ کانفرنسز کا سلسلہ جاری ہے۔ فیصل أباد ۔ بہاولپور ۔ وہاڑی ۔ ڈیرہ نور ربانی کھر اور گوجرانوالہ میں کامیاب اجتماعات کے بعد ابان شاء اللہ 6 ستمبر بروز اتوار دن 11 بجےدارالعرفان منارہ تحصیل کلر کہار ضلع چکوال میں عظیم الشان بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے

میرپورمنگلا(آصف محمود چوہدری) منگلا ہیملٹ کا سرکاری بنیادی مرکز صحت علاقہ کے مریضوں کو کم وسائل میں بہترین سہولتیں مہیا کرنے لگا میڈیا میں نشاندہی کے بعد مخیر حضرات کے تعاون سے اور حکومتی فنڈ سے مرکز کی حالت بہتر سے بہتر ہونے لگی سٹاف بہترین طریقے سے مریضوں کو طبی سہولیات دینے میں مصروف