چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 11, 2026 5:21 شام
تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جامعہ مسجد افغاناں ریور روڈ  کے سرکاری خطیب اکثر چھٹیوں پرجانے لگے،اوقاف آفس کوئی مناسب جواب نہ دے سکا

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جامعہ مسجد افغاناں ریور روڈ  کے سرکاری خطیب اکثر چھٹیوں پر جب اوقاف کے آفس میں چھٹیوں کی درخواست کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ کوئی مناسب جواب نہ دے سکے جبکہ خطیب نے نماز پڑھانے کے لیے پرائیوٹ بندے کو رکھ لیا محکمہ اوقاف کے مینجر جہانگیر سے موبائل فون پر بات کی تو انہوں نے اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے کہا لیکن ایک ہفتہ گزرنے کے بعد بھی معاملہ جوں کا توں خطیب صرف جمعہ پڑھانے تک محدود نمازیوں نے ڈپٹی کمشنر اور محکمہ اوقاف کے مینجر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے  تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف کی مسجد افغاناں میں خطیب کی اپنی من مانیاں جاری ایک ماہ میں کئی دن چھٹیوں پر  جبکہ محکمہ اوقاف کے کلرک ان کی چھٹیوں کی درخواست بھی نہ بتا سکے جبکہ نماز پڑھانے کے لیے سرکاری خطیب نے پرائیویٹ بندہ بھرتی کر لیا جو کہ غیر قانونی کام ہے اس سلسلے میں جب اوقاف کے آفس سلیمان پارس میں گئے تو وہاں مینجر جہانگیر موجود نہیں تھے کلرک نے کہا کہ وہ چکوال گئے ہیں جب موبائل نمبر پر مینجر سے  بات کی تو ان کو اس مسئلے کے بارے میں بتایا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ میں جہلم آکر مسئلہ دیکھوں گا اور اس کا حل نکالوں گا اور آپ سے رابطہ کروں گا لیکن ایک ہفتہ گزرنے کے بعد بھی مینجر جہانگیر نے رابطہ نہ کیا اور نہ مسئلہ حل کیا سرکاری خطیب صرف جمعہ  پڑھانے تک محدود نمازیوں کا کہنا ہے کہ مسجد افغاناں میں سرکاری خطیب تنخواہ لیتے ہیں اور وہ تنخواہ نماز پڑھانے کی لیتے ہیں لیکن اب تو صرف جمعہ کے دن ہی نظر آتے ہیں جبکہ بعض اوقات جمعہ بھی کوئی اور مولانا پڑھاتے ہیں اور مہینے میں کئی روز چھٹیوں پر ہوتے ہیں حیرت کی بات تو یہ ہے کہ سرکاری خطیب نے اپنی مرضی سے ایک اور بندے کو بھرتی کر لیا جو 5 وقت نماز پڑھاتے ہیں جو کہ ایک غیر قانونی کام ہے نمازیوں نے ڈپٹی کمشنر اور محکمہ اوقاف کے مینجر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے 

Jhelum News
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے دوروں پر سوئی گیس کا سسٹم بھی کولیپس کر گیا شہر کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک گیس غائب خواتین کو کھانا پکانا مشکل ہوگیا دن رات کئی کئی گھنٹوں تک گیس آتی ہی نہیں حکومت گیس کے بحران کو حل نہ کر سکی

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے دوروں پر سوئی گیس کا سسٹم بھی کولیپس کر گیا شہر کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک گیس غائب خواتین کو کھانا پکانا مشکل ہوگیا دن رات کئی کئی گھنٹوں تک گیس آتی ہی نہیں حکومت گیس کے بحران کو حل نہ کر سکی

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت