


دینہ الیکٹرانک اینڈ ڈیجیٹل میڈیا کے سالانہ انتخابات 2026-27 مکمل پروفیشنل جرنلسٹ پینل نے چار جبکہ یونائیٹڈ جرنلسٹ پینل نے دو نشستیں اپنے نام کر لیں۔ یاسر صدیق صدر، ظہیر اختر بٹ جنرل سیکرٹری منتخب ھو گئے
دینہ ( رپورٹ ادریس چودھری )دینہ الیکٹرانک اینڈ ڈیجیٹل میڈیا کے سالانہ انتخابات 2026-27 مکمل ۔پروفیشنل جرنلسٹ پینل نے چار جبکہ یونائیٹڈ جرنلسٹ پینل نے دو نشستیں اپنے نام کر لیں تفصیلات کے مطابق دینہ الیکٹرانک اینڈ ڈیجیٹل میڈیا کے انتخابات 28 ۔ 10۔2026 کو بھولا میرج ہال میں منعقد ہوئے پولنگ کا عمل صبح 10 بجے شروع ہواجبکہ شام 4 بجے پولنگ کا وقت مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے نتائج کا اعلان کیا۔سید جہانگیر شاہ بخاری کی سرپرستی الیکشن کمیشن محمد الیاس کھوکھر محمد ادریس چوہدری سید ذوالقرنین شاہ اور صداقت حسین راجہ پر مشتمل تھا جن کی نگرانی میں انتخابی عمل مکمل کیا گیاالیکشن میں 2 پینل پروفیشنل جرنلسٹ پینل اور یونائیٹڈ جرنلسٹ پینل کے امیدواروں نے حصہ لیا نتائج کے مطابق صدر کی نشست پر یاسر صدیق نائب صدر کی نشست پر رانا شفاقت علی راجپوت جنرل سیکرٹری کی نشست پر ظہیر اختر بٹ بلامقابلہ منتخب ہوئے انفارمیشن سیکرٹری کی نشست پر محمد علی اویس جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر بلامقانلہ واجد مغل اور فنانس سیکرٹری کی نشست پر رحمت شاہ کامیاب ہوئےاس طرح پروفیشنل جرنلسٹ پینل نے چار جبکہ یونائیٹڈ جرنلسٹ پینل نے دو نشستوں پر کامیابی حاصل کیانتخابات کے موقع پر سیاسی سماجی فلاحی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی اور دینہ میں جمہوری انتخابی عمل کو سراہا اس موقع پر مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے چیئرمین لہری راجہ جنید اقبال کیانی سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی.کامیاب امیدواروں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور مبارکباد پیش کی




















