چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

جون 23, 2026 6:08 شام

دینہ//ملک ندیم عباس//جہلم نیوز کی خبر پر ایکشن،دینہ میں کچرا اٹھانے کے لیے اضافی گاڑیاں اور عملہ تعینات

دینہ//ملک ندیم عباس//جہلم نیوز کی خبر پر ایکشن،کچرا اٹھانے کے لیے اضافی گاڑیاں اور عملہ تعینات ،گزشتہ دنوں جہلم نیوز ڈاٹ یو کے کی جانب سے گندگی بارے نشاندہی پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسروں نے ایکشن لیتے ہوئے صفائی کو مذید بہتر بنانے کے لیے سخت احکامات جاری کردئیے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی خصوصی ہدایات پرتحصیل دینہ میں صفائی کے حوالے سے ایک جامع اور ہنگامی مہم کا آغاز کرد یا گیا۔ایم۔ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر کر رہے ہیں، جبکہ تحصیل دینہ میں اس مہم کو مؤثر بنانے کے لیے تحصیل منیجر محمد ولید اور اسسٹنٹ منیجر محمد محسن اپنی ٹیموں کے ساتھ متحرک ہیں۔ تمام اہم شاہراہوں، بازاروں، گلیوں اور محلوں میں صفائی کے عمل کو تیز کر دیا گیا ہے۔ کچرا اٹھانے کے لیے اضافی گاڑیاں اور عملہ تعینات کر دیا گیا, تاکہ کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔نالوں کی صفائی، سڑکوں کی جھاڑو کشی، اور کچرے کے ڈھیروں کو فوری ہٹانے کا کام جاری ہے۔عوام میں آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے تاکہ مقامی آبادی بھی اس عمل میں حصہ لے۔ اس کے علاوہ، صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے مستقل بنیادوں پر مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کر رہی ہیں۔رانا ساجد صفدر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق تحصیل دینہ کو ایک ماڈل تحصیل بنایا جائے گا جہاں صفائی اور ماحولیات کے معیار کو بلند رکھا جائے گا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

زندگی کا سفر موت کی طرف ہے۔ہم بحیثیت مجموعی تجاوز کرتے ہیں اللہ کریم غفورالرحیم ہیں اگر ایک دن میں 70 بار بھی شرمندگی سے ندامت سے معافی مانگی جائے تو اللہ کریم معاف فرما دیتے ہیں۔ہمیں ہر وقت اپنا تجزیہ کرتے رہنا چاہیے ہر بندے کو اپنا بخوبی پتہ ہوتا ہے کہ نہاں خانہ دل میں کیا ہے؟امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ کا سالانہ اجتماع کے موقع پر صحبت شیخ میں خطاب۔

تازہ ترین خبریں