چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 10, 2026 11:43 صبح
تازہ ترین خبریں

جہلم(  رانا محمد عاصم )ضلع جہلم سے تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 22 طلبہ کو وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے لیپ ٹاپ تقسیم

جہلم(  رانا محمد عاصم ) حکومت پنجاب ہونہار طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کے سلسلے کو مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے، یہ طلبہ ہمارے مستقبل کے معمار ہیں۔ طلبہ کو چاہیے کہ وہ تعلیمی میدان میں بھرپور محنت کریں تاکہ ان کا اور ملک کا مستقبل روشن ہو سکے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے گورنمنٹ کمپریہینسو ہائی سکول میں منعقدہ لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ضلع جہلم سے تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 22 طلبہ کو وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔ اس کے علاوہ تبلیغ الاسلام سکول کے ایک ہونہار طالب علم جس نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے وسائل سے ڈرون جہاز تیار کیا تھا، اس کو وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے خصوصی طور پر 2 لاکھ روپے کا نقد انعام دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے تمام طلبہ کو ان کی اعلیٰ کارکردگی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ طلبہ کی بہتر تعلیم کے لیے پنجاب حکومت کے تمام وسائل دستیاب ہیں۔ تقریب میں سی ای او ایجوکیشن سلیم شاہ، مختلف سکولوں کے پرنسپلز اور اساتذہ کرام نے بھی شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد نہ صرف طلبہ کی محنت کو سراہنا تھا بلکہ انہیں مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے حوصلہ افزائی کرنا بھی تھا۔ حکومت پنجاب کی یہ کوشش ہے کہ تعلیم کے شعبے میں ہونہار طلبہ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے دوروں پر سوئی گیس کا سسٹم بھی کولیپس کر گیا شہر کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک گیس غائب خواتین کو کھانا پکانا مشکل ہوگیا دن رات کئی کئی گھنٹوں تک گیس آتی ہی نہیں حکومت گیس کے بحران کو حل نہ کر سکی

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی