
الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام ضلع شانگلہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، سینکڑوں مریضوں کا مفت طبی معائنہ اور ادویات فراہم
دینہ (رپورٹ: ادریس چودھری) الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی کی زیرِ نگرانی 15 نومبر 2026 بروز اتوار ضلع شانگلہ کی اباسین کالونی، نزد سول ہسپتال بشام میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔میڈیکل کیمپ صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جاری رہا، جس میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کیں۔کیمپ میں سکن اسپیشلسٹ، چائلڈ اسپیشلسٹ، میڈیکل اسپیشلسٹ، جنرل فزیشن، فارماکولوجسٹ اور فزیوتھراپسٹ سمیت مختلف شعبہ جات کے ماہرین نے اپنی طبی خدمات پیش کیں۔ اہلیانِ علاقہ کی بڑی تعداد نے اس سہولت سے بھرپور استفادہ کیا اور الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر صاحبِ مجاز خیبر پختونخوا جناب مقصود صاحب، صاحبِ مجاز ہری پور ریاض صاحب کے علاوہ علاقہ کی معزز شخصیات، سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے ذمہ داران کا کہنا تھا کہ ادارہ کسی سیاسی یا مذہبی تفریق کے بغیر ملک بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت اپنی فلاحی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی کی نگرانی میں ملک کے مختلف علاقوں میں مزید فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد بھی جاری رکھا جائے گا۔یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی فلاحی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں طبی اور دیگر فلاحی خدمات سرانجام دے رہی ہے، جس کی سرپرستی و نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی خود فرماتے ہی



















