چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 10, 2026 2:26 شام
تازہ ترین خبریں

دینہ// رورل ہیلتھ سنٹر دینہ میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کے نہ ھونے سے شہری دوسرے شہروں میں دھکے کھانے پر مجبور ، لیبارٹری ٹیسٹ مہنگے، لیب مالکان کی اجارہ داری ، ڈپٹی کمشنر جہلم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔۔ رپورٹ پروفیسر خورشید علی ڈار

جہلم ( رپورٹ:پروفیسر خورشید علی ڈار).ضلعی انتظامیہ بسلسلہ سیلاب دن رات مصروف ہے مگر معمولات زندگی کے مسائل کو نظر انداز کرنا قرین انصاف نہیں ہے سماجی ۔۔سیاسی زعماء دینہ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ میں تمام لیبز نے لیب ٹیسٹ کا ریٹ ایک جیسا نہیں رکھا ہوا ہر لیب نے من مانی کر کے اپنی پسند کا ریٹ مقرر کر رکھا ہے جس سے مریض مالی حوالے سے ذہنی اذیت کا شکار ہوتا ہے ڈپٹی کمشنر جہلم اپنے حاصل شدہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے تمام مالکان لیبز کو پابند کریں کہ وہ ایک سائن بورڈ پر تمام اقسام کے ٹیسٹ لکھے اور ٹیسٹ فیس کا درج ہونا ازحد ضروری ہے اس سے شہری بڑی حد تک استفادہ حاصل کریں گے لیب ٹیسٹ کا ریٹ حکومت وقت کے مقرر کردہ ریٹ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے مقام افسوس کے شہر دینہ میں ایک معمولی ٹیسٹ کا ریٹ ایک لیب سو روپے وصول کرتی ہے جبکہ وہی ٹیسٹ دوسری لیب والے 170 روپے وصول کرتے ہیں

یہ عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے یہی حالت رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کے متعلق ہے عرصہ بیس سال سے عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے کہ رورل ہیلتھ سنٹر دینہ عنقریب تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کا درجہ حاصل کر لے گا کہا جا سکتا ہے کہ رورل ہیلتھ سنٹر دینہ موجودہ حالات میں قیامت تک تحصیل ہیڈکواٹر کا درجہ حاصل نہیں کر سکتا مگر ہمارے متحرک ڈپٹی کمشنر جہلم مفاد عوام ایک حکم جاری کر سکتے ہیں کہ تمام سپیشلسٹ ڈاکٹرز ہفتے میں صرف ایک دن رورل ہیلتھ سنٹر دینہ جا کر مریضوں کو چیک کریں سردست جن سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی اشد ضرورت ہے ان میں سر فہرست میڈیکل سپیشلسٹ ۔۔۔۔چیسٹ سپشلسٹ ۔۔۔۔۔گاہنی کالوجسٹ ۔۔۔۔۔سکن سپیشلسٹ ۔۔۔۔، آرتھو پیڈک ، یورالوجسٹ ، فزیوتھراپسٹ ڈاکٹرز کی ضرورت ہے یہ انتظامی قدم اٹھا کر ہم ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم کا بوجھ بھی کم کر سکتے ہیں اس طرح شہر دینہ اور ملحقہ قصبات کے لوگ سفری پریشانی سے بھی بچ جائیں گے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق مریضوں کو مقامی جگہ پر طبعی سہولتیں میسر ہو جائیں گی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے دوروں پر سوئی گیس کا سسٹم بھی کولیپس کر گیا شہر کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک گیس غائب خواتین کو کھانا پکانا مشکل ہوگیا دن رات کئی کئی گھنٹوں تک گیس آتی ہی نہیں حکومت گیس کے بحران کو حل نہ کر سکی

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی