چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

نومبر 18, 2026 4:18 شام

جہلم//ایس ای ائیسکو جہلم کی ٹیلیفونک کھلی کچہری، صارفین بجلی کی شکایات براہِ راست سنیں، بروقت رہنمائی فراہم کی گئی

ایس ای ائیسکو جہلم کی ٹیلیفونک کھلی کچہری، صارفین بجلی کی شکایات براہِ راست سنیں، بروقت رہنمائی فراہم کی گئی

جہلم(رپورٹ: پروفیسر خورشید ڈار) سی ای او ائیسکو اسلام آباد کی ہدایات پر 18 نومبر کو خالد اقبال خٹک، سپرنٹنڈنٹ انجینئر (ایس ای) ائیسکو جہلم نے ٹیلیفونک کھلی کچہری کے دوران صارفین بجلی کے مسائل اور شکایات براہِ راست سنیں۔ کھلی کچہری کا وقت صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک مقرر تھا۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق اس دوران موصول ہونے والی ہر کال سنی گئی اور شکایت کنندگان کو بروقت رہنمائی فراہم کی گئی۔ذرائع کے مطابق بعض صارفین کی شکایات ایسی بھی تھیں جن کا تعلق ایس ای ائیسکو جہلم کے دائرہ اختیار سے نہیں تھا بلکہ وہ منسٹری آف پاور سے متعلق تھیں۔ دوسری جانب ایس ای ائیسکو جہلم نے تمام ایس ڈی اوز کو پہلے ہی پابند کر رکھا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں بجلی صارفین کے مسائل اور شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے انہیں بروقت ریلیف فراہم کریں، جس کے باعث بیشتر مقامی نوعیت کے مسائل مقامی سطح پر ہی حل ہو جاتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کا کامیاب انعقاد، لاکھوں فرزندانِ اسلام کی شرکت حرمین شریفین سے والہانہ محبت کا اظہار ہے، ڈاکٹر فیض احمد بھٹی، حافظ ساجد محمد مدنی ،تقدسِ حرمین شریفین اور استحکامِ پاکستان کے لیے اہلحدیث ہمہ وقت بیدار اور جذبہ قربانی سے سرشار ہیں، سعودی عرب ہمارا محسن اور بلدِ ثانی ہے، دل ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتے رہیں گے۔۔ مقررین

جہلم کا سپوت بلال اقبال یورپین باکسنگ چیمپئن بن گیا، ترکی میں چار ممالک کے باکسرز کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا، چکوڑہ سمیت ضلع بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ضلع جہلم کے لیے ایک اور عالمی اعزاز، چکوڑہ کے نوجوان بلال اقبال نے یورپین باکسنگ چیمپئن شپ جیت کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا

اس کرہ ارض پر اللہ کریم نے تمام مخلوقات کو انسان کی خدمت پر لگا رکھا ہے جو کہ دن رات اشرف المخلوقات کے لیے کام میں لگے ہوئے ہیں۔ظاہری نعمتوں کے ساتھ ساتھ باطنی نعمتوں کے لیے انبیاء مبعوث فرمائے جو ہمیں اس خلق سے آگے کی خبر دیتے ہیں۔اللہ کریم خالق ہیں جس کو جتنی حیثیت میں رکھا ہے جتنی استعداد دی وہ بہتر جانتا ہے کس کا کیا مقام ہونا چاہیے۔اگر یہ ساری نعمتیں عطا ہوئی ہیں تو ہم بجاآوری میں اللہ کا شکر کیسے ادا کریں؟ کیا ہم اتباع کر رہے ہیں؟ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ کا مرکز دارالعرفان منارہ میں دوروزہ ماہانہ روحانی اجتماع پر واشنگٹن امریکہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب

تازہ ترین خبریں

آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کا کامیاب انعقاد، لاکھوں فرزندانِ اسلام کی شرکت حرمین شریفین سے والہانہ محبت کا اظہار ہے، ڈاکٹر فیض احمد بھٹی، حافظ ساجد محمد مدنی ،تقدسِ حرمین شریفین اور استحکامِ پاکستان کے لیے اہلحدیث ہمہ وقت بیدار اور جذبہ قربانی سے سرشار ہیں، سعودی عرب ہمارا محسن اور بلدِ ثانی ہے، دل ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتے رہیں گے۔۔ مقررین